واشنگٹن :امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی حیثیت سے، ‘مجھے بین الاقوامی قانون کی ضرورت نہیں ہے ۔ ان کے بقول، دنیا بھر میں فوجی کارروائیوں کی قیادت کرتے وقت ان پر پابندی لگانے والا واحد عنصر ان کے اپنے “اخلاقی معیار اور ارادہ” ہیں ۔ ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ عالمی سطح پر اختیارات کے استعمال کو صرف ان کے ذاتی “اخلاقی معیار اور ارادہ” ہی محدود کر سکتے ہیں، “یہ وہ واحد چیز ہے جو مجھے روک سکتی ہے”۔جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا امریکی حکومت کو بین الاقوامی قانون کی پابندی کرنی چاہیے، تو ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اگر امریکہ بین الاقوامی قانون کے تحت محدود ہوتا ہے تو اس صورت میں وہ خود ” ثالث” ہوں گے۔یہ اب تک ٹرمپ کی جانب سے اپنے عالمی نظریے کا سب سے واضح اعتراف ہے، جس کے مطابق وہ امریکی بالادستی کو مضبوط بنانے کے لیے کسی بھی فوجی، معاشی یا سیاسی ذریعے کو آزادانہ طور پر استعمال کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ ان کا نظریہ یہ ہے کہ ممالک کے درمیان تنازعات میں فیصلہ کن عنصر قانون، معاہدے یا کنونشن نہیں بلکہ قومی طاقت ہونی چاہیے۔
Trending
- 571 وکٹیں لینے والے نیتھن لائن کا مستقبل خطرے میں آگیا، سلیکٹرز پریشان
- چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا
- کراچی میں 12 ربیع الاول کا مرکزی جلوس بولٹن مارکیٹ سے برآمد، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
- ٹیسٹ رینکنگ: مچل اسٹارک نے جسپریت بمراہ سے پہلی پوزیشن چھین لی
- اشنا شاہ اور حمزہ امین کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش، اداکارہ نے بیٹے کی تصاویر شیئر کر دیں
- لیاؤچھینگ سے گوادر تک: گدھوں کی صنعت چین -پاکستان زرعی تعاون کو فروغ دے رہی ہے
- پمز ہسپتال کے افسوسناک سانحے پر ڈاکٹر شوکت علی شیخ کا اظہار افسوس
- پمز اسپتال میں آتشزدگی کے دلخراش واقعے نے پوری قوم کو ہلاکر رکھ دیا ہے، حافظ نعیم الرحمان
- جوکووچ اور سبالینکا یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز سے باہر
- فلم کی شوٹنگ جاری، رجب بٹ امر خان کے ساتھ فلم کے سیٹ پر نظر آگئے