ٹوکیو:جاپان کی وزیرِ اعظم سانائے تاکائیچی نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ 23 جنوری کو ایوانِ زیریں تحلیل کر دیا جائے گا، 27 جنوری کو عام انتخابات کا باضابطہ اعلان جاری ہوگا جبکہ 8 فروری کو ووٹنگ اور ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ وزیرِ اعظم کے اس فیصلے پر حزبِ اختلاف کی جانب سے شدید تنقید سامنے آئی ہے۔ متعدد اپوزیشن رہنماؤں نے الزام عائد کیا ہے کہ سانائے تاکائیچی قومی مفاد کو نظر انداز کرتے ہوئے پارٹی مفادات کی خاطر سیاسی خلا پیدا کر رہی ہیں اور پارٹی مفادات کو عوامی مفادات سے بالاتر رکھا جا رہا ہے ۔ادھر جاپان کی اپوزیشن جماعتوں، آئینی ڈیموکریٹک پارٹی اور کومیتو پارٹی نے بھی 19 جنوری کو ایک پریس کانفرنس کی، جس میں دونوں جماعتوں کے اشتراک سے قائم کی گئی نئی سیاسی جماعت “مرکزی اصلاحاتی اتحاد” کے منشور اور بنیادی پالیسیوں کا اعلان کیا گیا۔ نئی جماعت کے منشور میں واضح طور پر “تین غیر جوہری اصولوں” پر قائم رہنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔
Trending
- ایشین گیمز: بھارتی ویمنز ٹیم کمزور حریف کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی
- معروف میزبان کرن خان نے نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ سے شادی کر لی
- رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں پاکستانی معیشت میں بہتری کے نمایاں رجحانات
- پاکستان کی ڈاکٹر ارم ناز نے ملک کا نام روشن کر دیا، قومی سائنٹسٹ ڈائریکٹری میں شامل
- چین کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ موجودہ اسٹاک کے دور میں داخل ہو گئی
- ایشین گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کل ہوگی
- جینیفر لوپیز جیسی نظر آنے والی خاتون کی گرفتاری، تصویر نے مداحوں کو حیران کردیا
- وزیراعظم کا زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح پر پہنچنے پر اظہارِ تشکر، تاریخی سنگِ میل قرار دے دیا
- سندھ میں 40 لاکھ سے زائد بچیوں کے اسکولوں سے باہر ہونے کا انکشاف
- وہ 10 اوورز نہیں کر سکتا، گمبھیر نے ہاردک پانڈیا کی ٹیم میں واپسی کا امکان مسترد کردیا