بیجنگ : چین کی جانب سے 2025 میں 5.0 فیصد معاشی شرحِ نمو کے باضابطہ اعلان کے بعد، عالمی ذرائع ابلاغ اور بین الاقوامی حلقوں نے چینی معیشت کی کارکردگی کو “توقعات سے بہتر” اور “غیر معمولی لچک” جیسے الفاظ میں سراہا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، 2025 میں چین کی مجموعی قومی پیداوار پہلی مرتبہ 140 ٹریلین یوآن کی تاریخی سطح عبور کر گئی، جبکہ اقتصادی و سماجی ترقی سے متعلق اہم اہداف کامیابی سے حاصل کیے گئے۔ یہ پیش رفت نہ صرف”چودھویں پانچ سالہ منصوبے” کی کامیاب تکمیل کی علامت ہے بلکہ “پندرہویں پانچ سالہ منصوبے” کے لیے مضبوط اور مستحکم آغاز کی بنیاد بھی فراہم کرتی ہے۔عالمی تناظر میں دیکھا جائے تو چین کی اقتصادی شرحِ نمو دنیا کی بڑی معیشتوں میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔ چین اس وقت عالمی معیشت کے لیے سب سے مستحکم اور قابلِ اعتماد محرک کے طور پر ابھرا ہے، اور عالمی اقتصادی ترقی میں اس کا شیئر تقریباً 30 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ حالیہ عرصے میں متعدد بین الاقوامی اداروں نے چین کی اقتصادی نمو سے متعلق اپنی پیش گوئیوں میں اضافہ کیا ہے، جبکہ جے پی مورگن اور بلیک راک جیسے عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے چینی اثاثوں میں سرمایہ کاری بڑھانا بھی اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی منڈی چین کی معاشی سمت پر اعتماد کا اظہار کر رہی ہے۔چین کی رین من یونیورسٹی کے پروفیسر وانگ شیاوسونگ کے مطابق، اس کامیابی کی بنیادی وجہ اختراعات پر مبنی ترقیاتی حکمتِ عملی کا تسلسل ہے، جس کے تحت نئے معیار کی پیداواری قوتوں کو فروغ دے کر معیشت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو یقینی بنایا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ، حکومت کی جانب سے بروقت اور اہدافی پالیسی اقدامات نے بھی اہم کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں اندرونی طلب کو مؤثر انداز میں متحرک کیا گیا، اور صارفی اخراجات نے اقتصادی ترقی میں 50 فیصد سے زائد حصہ ڈالا۔چینی معیشت کی یہ مضبوط لچک اور کھلے پن کو مزید وسعت دینے کے لیے حکومت کے عزم نے دنیا کو یہ یقین دلایا ہے کہ مستقبل میں بھی چین عالمی معیشت کے لیے “ترقی کا انجن” اور “اختراع کا مرکز” بنا رہے گا، اور عالمی اقتصادی بحالی و ترقی میں اس کا کردار بدستور کلیدی رہے گا۔
Trending
- نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
- جیسوال اور ویبھاؤ کو معمولی سزا دیے جانے پر سنجے منجریکر برہم
- ملک میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار
- نیپال میں بپھرا ہوا سیلاب سیکڑوں سیاحوں کو بہا لے گیا، 300 سے زائد ہلاکتیں، سیکڑوں لاپتا
- شمالی آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کا انفینٹینو کی مخالفت کا اعلان
- کتاب شی جن پھنگ کی ثقافت کے بارے میں منتخب تحریریں کی جلد اول اور دوم شائع
- چینی وزیراعظم ہنگامی امدادی کارروائیوں کی رہنمائی کے لیے شی زانگ پہنچ گئے
- چین، 13ویں بیجنگ شیانگ شان فورم کی میزبانی کے لیے تیار
- چین نے امریکی حکومت کی جانب سے چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کے منصوبے کی مخالفت کر دی
- قومی ویمن کرکٹر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان