بیجنگ:موجودہ امریکی حکومت کے اقتدار کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر سی جی ٹی این کی جانب سے کرائے گئے متعدد عالمی عوامی سروے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ دنیا بھر کے جواب دہندگان امریکی حکومت کی داخلی و خارجی پالیسیوں کی کارکردگی سے شدید طور پر نالاں ہیں، جبکہ مختلف شعبوں میں اطمینان کی شرح میں ایک سال کے دوران نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بالخصوص نئے سال کے آغاز پر امریکہ کی جانب سے اختیار کیے گئے یکطرفہ اور دباؤ پر مبنی اقدامات نے امریکی قومی تشخص کو سخت نقصان پہنچایا اور عالمی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرات پیدا کیے۔سی جی ٹی این نے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے درمیان ایک عوامی رائے شماری کی۔ سروے نتائج کے مطابق 84 فیصد جواب دہندگان نے موجودہ امریکی حکومت کی حکمرانی پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا۔اعداد و شمار کے مطابق 86.2 فیصد شرکاء نے “امریکہ فرسٹ” خارجہ پالیسی کی مذمت کی، جبکہ 89.6 فیصد کا خیال تھا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران بین الاقوامی امور میں امریکہ کی مجموعی کارکردگی ناکام رہی۔ اسی طرح 88.8 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ موجودہ امریکی حکومت کے دور میں دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات میں مزید شدت آئی ہے اور امریکی معاشرہ پہلے سے زیادہ منقسم ہو چکا ہے۔ اپنے اپنے ممالک کے ساتھ امریکی تعلقات کے حوالے سے 83.9 فیصد جواب دہندگان نے مایوس کن رائے دی۔ مزید برآں، 90.1 فیصد نے امریکہ اور اس کے روایتی اتحادیوں کے تعلقات کے مستقبل کو “منفی” قرار دیا۔ سروے میں 91.3 فیصد شرکاء نے گزشتہ ایک سال کے دوران امریکہ کی عالمی ساکھ میں واضح زوال کی نشاندہی کی، جبکہ 91.1 فیصد جواب دہندگان نے موجودہ حکومت کی آئندہ حکمرانی کی صلاحیت پر شدید عدم اعتماد کا اظہار کیا۔
Trending
- ملک بھر میں جشن میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے
- 571 وکٹیں لینے والے نیتھن لائن کا مستقبل خطرے میں آگیا، سلیکٹرز پریشان
- چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا
- کراچی میں 12 ربیع الاول کا مرکزی جلوس بولٹن مارکیٹ سے برآمد، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
- ٹیسٹ رینکنگ: مچل اسٹارک نے جسپریت بمراہ سے پہلی پوزیشن چھین لی
- اشنا شاہ اور حمزہ امین کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش، اداکارہ نے بیٹے کی تصاویر شیئر کر دیں
- لیاؤچھینگ سے گوادر تک: گدھوں کی صنعت چین -پاکستان زرعی تعاون کو فروغ دے رہی ہے
- پمز ہسپتال کے افسوسناک سانحے پر ڈاکٹر شوکت علی شیخ کا اظہار افسوس
- پمز اسپتال میں آتشزدگی کے دلخراش واقعے نے پوری قوم کو ہلاکر رکھ دیا ہے، حافظ نعیم الرحمان
- جوکووچ اور سبالینکا یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز سے باہر
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔