بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے وسطی افریقی جمہوریہ کے صدر فوسٹین آرکینج ٹواڈیرا کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ۔منگل کے روز اپنے تہنیتی پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران چین اور وسطی افریقی جمہوریہ کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر بھرپور حمایت جاری رکھی ہے، جبکہ مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو بھی بتدریج فروغ دیا گیا ہے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین اور وسطی افریقی جمہوریہ کے تعلقات کی ترقی کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ صدر ٹواڈیرا کے ساتھ مل کر چائنا۔افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہی اجلاس کے نتائج پر مؤثر عملدرآمد کو آگے بڑھائیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کی مسلسل بہتری کو فروغ دیں گے، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل ہو سکیں۔
Trending
- کتاب شی جن پھنگ کی ثقافت کے بارے میں منتخب تحریریں کی جلد اول اور دوم شائع
- چینی وزیراعظم ہنگامی امدادی کارروائیوں کی رہنمائی کے لیے شی زانگ پہنچ گئے
- چین، 13ویں بیجنگ شیانگ شان فورم کی میزبانی کے لیے تیار
- چین نے امریکی حکومت کی جانب سے چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کے منصوبے کی مخالفت کر دی
- قومی ویمن کرکٹر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- چین نیپال کو آفت زدہ علاقوں میں بچاؤ کے لیے ہنگامی امداد فراہم کرے گا، چینی وزارت خارجہ
- چین اور امریکہ اسٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات استوار کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- چین، شی زانگ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری
- چین۔بھارت سرحدی مسئلے پر خصوصی نمائندوں کی 25ویں ملاقات میں آٹھ نکات پر اتفاقِ رائے
- چین کی جی ڈی پی میں پہلی ششماہی میں 4.7 فیصد اضافہ