بیجنگ: سی ایم جی کے اسپرنگ فیسٹیول گالا 2026 کے حوالے سے ایک نیوز کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی ، جس میں پروگرام کی تخلیقی جہتوں، سائنسی و تکنیکی اطلاق کے نمایاں پہلوؤں، میزبانوں کے پینل اور اسٹیج ڈیزائن سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں۔
سی ایم جی نے واضح کیا کہ وہ ثقافت اور ٹیکنالوجی کے باہمی امتزاج پر مبنی جدت طرازی کو مسلسل فروغ دیتا رہے گا، تاکہ دنیا بھر میں چینی نژاد ناظرین اور غیر ملکی دوستوں کے لیے فکری گہرائی، فنی حسن اور اعلیٰ تخلیقات کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے مزین اسپرنگ فیسٹیول گالا کو ایک بھرپور “ثقافتی سالِ نو کی ضیافت” کی صورت میں پیش کیا جا سکے۔
اطلاعات کے مطابق، 16 فروری کی شب 8 بجے قمری نئے سال کے موقع پر سی ایم جی کا گھوڑے سے منسوب سال کا اسپرنگ فیسٹیول گالا ادارے کے متعدد ٹیلی وژن چینلز، ریڈیو فریکوئنسیوں اور نیو میڈیا پلیٹ فارمز پر بیک وقت براہِ راست نشر کیا جائے گا۔
اسی طرح سی جی ٹی این کے تحت 85 زبانوں پر مشتمل عالمی نشریاتی نظام دنیا کے 200 سے زائد ممالک اور خطوں میں موجود 3300 سے زیادہ میڈیا اداروں کے ساتھ اس گالا کی براہِ راست نشریات اور میڈیا کوریج کرے گا۔
Trending
- سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری
- سانحہ پمز پر جوڈیشل انکوائری کی درخواست پر اہم پیش رفت
- پی ایچ ایف نے ہاکی کی بحالی اور نچلی سطح پر کھلاڑیوں کی تلاش کیلیے اہم ہدایت نامہ جاری کر دیا
- گلوکارہ بلی آئلش کے بھائی نے اپنی دیرینہ گرل فرینڈ سے شادی کر لی
- پاکستان کا تیل کا درآمدی بل جولائی میں 3.57 کھرب روپے تک پہنچ گیا
- مٹی کے تودے گرنے کے واقعے میں جاں بحق افراد کی یادگاری تقریب شی زانگ کے شہر گیرونگ میں منعقد
- چین-کرغزستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے، چینی میڈیا
- چین اور مصر کے تعلقات نے مسلسل ترقی کی ہے، چینی صدر
- چین کا طرز حکمرانی سمجھنا” کے عنوان سے بک شیئرنگ سیشن کا خصوصی پروگرام چین اور کرغزستان کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر
- ڈاکیومینٹری سیریز”شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات کا عربی ورژن مصر کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔