بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ کا مضمون مصری اخبارات “الاہرام”، “الاخبار” اور میں شائع ہوا۔ مضمون کا عنوان 70 سال کا پرعزم ساتھ، نئے دور کی شاندار پیش رفت” ہے۔مضمون میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 70 برسوں کے دوران چین اور مصر کے تعلقات نے بدلتی ہوئی بین الاقوامی صورتحال کے مختلف امتحانات کا سامنا کرتے ہوئے مسلسل ترقی کی ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات نہ صرف چین- عرب ممالک اور چین- افریقہ کے درمیان اجتماعی تعاون کی ایک مثال بن گئے ہیں بلکہ ترقی پذیر ممالک کے درمیان دوستانہ روابط اور باہمی تعاون کی بھی ایک مثال ہیں۔چین اور مصر اس وقت اپنی ترقی کے اہم مرحلے میں ہیں۔ چین، مصر کے ساتھ مل کر جامع تزویراتی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے، چین-مصر ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کی جدیدیت کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کے لیے تیار ہے۔صدر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور مصر کو باہمی اعتماد کو فروغ دینے، دوستی کو آگے بڑھانے، مشترکہ ترقی اور تہذیبوں کے درمیان تبادلوں کی مثال قائم کرنے اور عدل و انصاف کے تحفظ میں ہراول دستہ بننے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چین اور مصر دونوں بڑے ترقی پذیر ممالک اور گلوبل ساؤتھ کے اہم رکن ہیں۔ دونوں ممالک کو حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرتے ہوئے کثیرالجہتی تعاون کو مضبوط بنانا، چار گلوبل انیشی ایٹیو ز کو مؤثر انداز میں نافذ کرنا اور عالمی امن و استحکام کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی عدل و انصاف کا تحفظ کرنا چاہیے۔
Trending
- سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری
- سانحہ پمز پر جوڈیشل انکوائری کی درخواست پر اہم پیش رفت
- پی ایچ ایف نے ہاکی کی بحالی اور نچلی سطح پر کھلاڑیوں کی تلاش کیلیے اہم ہدایت نامہ جاری کر دیا
- گلوکارہ بلی آئلش کے بھائی نے اپنی دیرینہ گرل فرینڈ سے شادی کر لی
- پاکستان کا تیل کا درآمدی بل جولائی میں 3.57 کھرب روپے تک پہنچ گیا
- مٹی کے تودے گرنے کے واقعے میں جاں بحق افراد کی یادگاری تقریب شی زانگ کے شہر گیرونگ میں منعقد
- چین-کرغزستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے، چینی میڈیا
- چین اور مصر کے تعلقات نے مسلسل ترقی کی ہے، چینی صدر
- چین کا طرز حکمرانی سمجھنا” کے عنوان سے بک شیئرنگ سیشن کا خصوصی پروگرام چین اور کرغزستان کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر
- ڈاکیومینٹری سیریز”شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات کا عربی ورژن مصر کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر