News Views Events
Apna Watan

ڈاکیومینٹری سیریز”شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات کا عربی ورژن مصر کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر

0

بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ کے مصر کے سرکاری دورے کے موقع پر، چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کردہ ڈاکیومینٹری سیریز جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات” کا عربی ورژن, مقامی وقت کے مطابق یکم ستمبر سے مصر کے قومی ٹیلی ویژن، نیل ٹیلی ویژن، سن ٹیلی ویژن، ٹوڈے نیوز اور اخبار الاہرام ” سمیت مختلف مین اسٹریم میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر کی جا رہی ہے، جسے مصر کے مختلف حلقوں کی جانب سے توجہ اور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔”شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات” کے عربی ورژن میں قدیم چینی کتب کے ان کلاسیکی اقتباسات کا انتخاب کیا گیا ہے جن کا حوالہ صدر شی جن پھنگ نے اپنی اہم تقاریر، مضامین اور بیانات میں دیا ہے۔ اس ڈاکیومینٹری سیریز میں اقتصادی ترقی، تکنیکی اختراع، ماحولیاتی تہذیب اور سماجی بہبود سمیت مختلف موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔یکم ستمبر کو مصر کے سرکاری اخبار “الاہرام” نے اپنے صفحۂ اول پر اس ڈاکیومینٹری سیریز کی نشریات کا اعلان کرتے ہوئے پروگرام کے مواد کی تفصیلات بھی شائع کیں۔ اس کے علاوہ مصری ریاستی میڈیا اتھارٹی کی سرکاری ویب سائٹ اور Al-Masry Al-Youm، Al-Wafd، Al-Watan، Al-Dustour، Al-Fajr، Cairo 24، Al-Bawaba News، Daily News Egypt سمیت متعدد مصری اور عربی مین اسٹریم میڈیا اداروں نے بھی حالیہ دنوں میں اس حوالے سے رپورٹس شائع کی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.