بیجنگ :چھوشی میگزین کے چوتھے شمارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع کیا جا رہاہے۔اتوار کے روز چینی میڈیا کے مطابق مضمون کا عنوان “موجودہ اقتصادی امور کے اہم فرائض” ہے۔ یہ 10 دسمبر 2025 کو مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس سے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کے خطاب کا ایک حصہ ہے۔ مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ 2026 میں معاشی شعبے میں اندورنی طلب کے مرکزی کردار پرقائم رہتے ہوئے ایک مضبوط مقامی مارکیٹ کی تعمیرکی جائے۔ کھپت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے کوششوں کو مربوط کرتے ہوئے ملک کی انتہائی بڑی مارکیٹ کی برتریوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔ کھپت کو فروغ دینے، شہری اور دیہی آبادی کی آمدنی میں اضافے کے لیے منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد اور ثقافت اور سیاحت سمیت دیگرسروس سیکٹرز کو مزید فروغ دیا جائے۔ لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے اور مستقبل کی ترقی کو بڑھانے پر زور دینے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کو مستحکم کیا جائے اور مرکزی حکومت کے بجٹ سرمایہ کاری کے پیمانے کو مناسب طریقے سے بڑھانے، مقامی حکومت کے خصوصی بانڈز کے انتظام کو بہتر بنانے، اعلیٰ معیار کی شہری تجدید کو فروغ دینے، اور مؤثر طریقے سے نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے کوششیں کی جائیں۔ مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ جدت سے چلنے والی ترقی پر عمل پیرا ہونے اور ترقی کی نئی قوت محرکہ کو فروغ دینے پر توجہ دینا ضروری ہے۔ہمیں مسائل کو اصلاحات کے ذریعے حل کرنے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے قوتِ محرکہ اور قوتِ حیات کو بڑھانا چاہیے۔ بیرونی دنیا کے لیے کھلا پن جاری رکھنا چاہیے اور متعدد شعبوں میں جیت جیت تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔ مربوط ترقی پر عمل کرتے ہوئے شہری۔دیہی انضمام اور علاقائی تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔ “دوہرے کاربن” کے اصول پر عمل کرتے ہوئے ایک جامع سبز تبدیلی کو فروغ دینا چاہیے۔ مضمون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عوام کے ذریعہ معاش کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ان کے لیے زیادہ سے زیادہ عملی کام کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ساتھ ہی ساتھ “سرخ لکیر”کا دفاع کرتے ہوئے کلیدی شعبہ جات میں موجود خطرات کو فعال اور محتاط انداز میں حل کیا جائے۔
Trending
- روسی فوج کا یوکرین کی اوڈیسا، چورنومورسک اور ازمائیل بندرگاہوں پر حملہ
- چین،دستاویزی فلم ” دیاویو جزائر: لہروں کے نیچے چھپی حقیقت” کی عالمی سطح پر ٹیلی کاسٹ
- چین اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے، چینی صدر
- متعدد ممالک میں چین کے بارے میں مثبت رائے امریکہ سے زیادہ، پیو سروے نتائج
- چین کا پاپوا نیو گنی کی جانب سے تائی پے اکنامک آفس بند کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- چین میں ونڈ اور سولر پاور کی تنصیب نے تھرمل پاور کو پیچھے چھوڑ دیا
- چین کا کرغزستان کی علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان
- چین اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ وقت کے تقاضوں پر پورا اترتے آئے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کوالیفائی ایونٹ کے لیگ میچ میں قومی ٹیم منجمنٹ کا انوکھا کارنامہ
- الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ