نیو یارک :چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے “پریلوڈ ٹو دی اسپرنگ فیسٹیول گالا ” کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی خصوصی تقریب نیویارک میں منعقد ہوئی ۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے اس تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔ شن ہائی شیونگ نے کہا کہ ناظرین کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے سالانہ ثقافتی پروگرام کے طور پر، سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا مسلسل 43 سالوں سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ سال ، سی ایم جی نے دنیا بھر میں 3,100 سے زیادہ میڈیا اداروں کے ساتھ تعاون سے چینی نئے سال کی خوشیوں کو دنیا تک پہنچایا ۔ رواں سال سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی تھیم “گیلپنگ سٹیڈ ،آن ورڈ ان اسٹاپیبل” ہے ، جس میں تکنیکی اختراعات اور جدید ٹیکنالوجی جیسے “5G+4K/8K+AI” کا استعمال کیا جائے گا اور 85 زبانوں میں نشریات کے ذریعے اندرون و بیرون ملک ناظرین کے لیے ایک شاندار ثقافتی تقریب پیش کی جائے گی۔ اب تک اس سرگرمی کو دنیا بھر کے 60 ممالک اور خطوں میں 1,527 مین اسٹریم میڈیا آؤٹ لیٹس نے کوریج دی ہے ، جس میں ایسوسی ایٹڈ پریس، یاہو فنانس، فاکس نیوز، لیس ایکوس (فرانس)، کیوڈو نیوز (جاپان)، دی اسٹریٹس ٹائمز (سنگاپور)، اور بزنس ٹوڈے شامل ہیں۔
Trending
- فٹبال میچ کے دوران طوطے کا کھلاڑیوں پر حملہ، ریفری کو کھیل روکنا پڑ گیا
- چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2026 میں جدید طبی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کی نمائش کی جائے گی
- شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا”کی پانچویں جلدپر چین اور تاجکستان کے دانشوروں کا اظہارِ خیال
- ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں بحری جہاز رانی کے نئے راستے کی تفصیلات جاری
- عرب اور اسلامی ممالک کی جانب سے اسرائیل کی یروشلم سے متعلق پالیسیوں کی شدید مذمت
- دہشت گرد عناصر کو نئی ٹیکنالوجیز کے ذریعے پھیلنے سے روکا جائے، چین
- تھائی لینڈ؛ دورانِ پرواز خاتون کیساتھ نازیبا حرکات پر پاکستانی سیاح گرفتار
- یونیسکو نے بیجنگ کو 2029 کے لیے ” عالمی دارالحکومت برائے تعمیرات قرار دے دیا
- عبداللہ شفیق کا وہ کارنامہ جو گزشتہ 49 سال میں کوئی پاکستانی انجام نہ دے سکا
- ایران کیخلاف جنگ کیلئے گولہ بارود کی کمی پر صدر ٹرمپ وزیر دفاع پر پھٹ پڑے: امریکی اخبار