اقوام متحدہ:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ‘سیکورٹی کونسل کی نشستوں کی منصفانہ تقسیم اور رکن ممالک کی تعداد میں اضافے’ سمیت سیکورٹی کونسل سے متعلق دیگر امور پر بین الحکومتی مذاکرات منعقد ہوئے۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے سفیر فو چھونگ نے اپنے اختتامی بیان میں اس بات کا اعادہ کیا کہ جاپان جارحیت پر مبنی اپنے تاریخی جرائم پر نظرثانی سے گریزاں ہے، جنگِ عظیم دوم کے بعد قائم ہونے والے بین الاقوامی نظام کو کھلے عام پامال کر رہا ہے، دیگر ممالک کی خودمختاری میں مداخلت کرتا ہے اور خطے کے امن و استحکام کے لیے نئے خطرات پیدا کر رہا ہے۔ ایسا ملک مستقل رکنیت کا مطالبہ کرنے کا ہرگز اہل نہیں ہے۔ سیکورٹی کونسل کی اصلاحات کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے فو چھونگ نے تین نکات پر زور دیا: سیکورٹی کونسل کو بڑی طاقتوں یا امیر ممالک کے ‘کلب’ میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے، اصلاحات صرف چند ممالک کے فائدے کے لیے نہیں ہونی چاہیے؛ ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی اور آواز کو مؤثر طور پر بڑھایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ خود مختار چھوٹے اور درمیانے درجے کے ممالک سیکورٹی کونسل میں شامل ہوں، اور بالخصوص افریقہ کے ساتھ ہونے والی تاریخی ناانصافی کا ازالہ کرتے ہوئے اس کے مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر خصوصی اہمیت دی جائے؛ اصلاحات کو صرف موجودہ عالمی منظرنامے تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ اس کے لیے تزویراتی بصیرت اور طویل مدتی وژن کے ساتھ جامع منصوبہ بندی کی جائے۔
Trending
- انگلش کپتان جو روٹ نے کیون پیٹرسن کی واپسی اہم قرار دے دی
- بحری اصلاحات کے مثبت ثمرات، کراچی اور پورٹ قاسم کی عالمی رینکنگ میں بڑی بہتری
- 26 نومبر احتجاج کیس: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار
- بابر اعظم کا دلچسپ جملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا
- وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آٹو پالیسی 2026ء کی منظوری دیدی
- میڈیکل کالجز میں داخلوں کا امتحان (ایم ڈی کیٹ) 20 ستمبر کو ہوگا
- تیسرا ٹیسٹ، پہلا روز؛ انگلینڈ نے 4 وکٹوں پر 156 رنز بنا لیے، 23 رنز کی برتری
- رجب بٹ نے پھر سابق اہلیہ ایمان اسد کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا
- اگست میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر 3.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں
- جسمانی معذوری کو شکست دے کر پاکستانی نوجوان نے لاکھوں کا کاروبار کھڑا کر دیا