بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے برونائی دارالسلام کے سلطان حسن البلکیہ کو برونائی کی آزادی کی 42ویں سالگرہ کی مبارکباد کا پیغام بھیجا۔پیر کے روز اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور برونائی کے روایتی دوستانہ تعلقات گہرے اور مستحکم ہیں۔گزشتہ سال سلطان حسن البلکیہ نے چین کا سرکاری دورہ کیا ، اس دوران فریقین نے اتفاق کیا کہ چین- برونائی ہم نصیب معاشرے کا قیام عمل میں لایا جائے اور دوطرفہ تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز کیا جائے۔ میں چین- برونائی تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور سلطان حسن البلکیہ کے ساتھ مل کر روایتی دوستی کو فروغ دینے، جامع اسٹریٹجک تعاون کو گہرا کرنے، ثقافتی تبادلے کو بڑھانے اور چین- برونائی ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مزید مستحکم اور عملی بنانے کے لئے تیار ہوں ، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں بہترین کام کیا جا سکے اور خطے میں امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی میں زیادہ کردار ادا کیا جا سکے۔اسی دن چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے برونائی کے وزیر خارجہ ایروان یوسف کو برونائی کی آزادی کی 42 ویں سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔
Trending
- یو ایس اوپن: عالمی نمبر ایک ریباکینا اور دفاعی چیمپئن سبالینکا فائنل میں آمنے سامنے
- سائنسدان نے دریافت کی گئی کیڑوں کی نئی نسل کا نام ’ٹیلر سوئفٹ‘ کے نام پر رکھ دیا
- عوام کو حقیقی ریلیف کیلئے مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنائینگے،شفقت محمود
- ویمنز ایشیا کپ: پاکستان شکست کا بدلہ لینے، سری لنکا دوبارہ فائنل کھیلنے کیلیے بےتاب
- شہزادی ڈیانا کا مشہور ’ریونج ڈریس‘ نیلامی کے لیے تیار، کتنے میں فروخت ہونے کا امکان؟
- ایس آئی ایف سی کی ون ونڈو سہولت کاری، معاشی مواقع اور کاروباری ترقی کے نئے دور کا آغاز
- مکران ڈویژن؛ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، فتنۃ الہندوستان کا بڑا حملہ ناکام
- ایشین گیمز کیلیے 165 ارکان کو این او سی جاری
- مشہور بھارتی پنجابی گلوکار پر فائرنگ کی خبریں، والد نے اہم وضاحت کردی
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔