بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے کرائے گئے ایک عالمی سروے میں 93.5 فیصد شرکاء نے اس امر کو تسلیم کیا ہے کہ غربت کے خاتمے میں چین کی کامیابی نے دنیا بھر میں تخفیف غربت کے عمل میں فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے۔سروے کے مطابق، 89.5 فیصد جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ چین کی غربت کے خلاف کامیابی نے صرف مادی غربت کے مسئلے کو ہی حل نہیں کیا بلکہ فکری رویوں، طرزِ زندگی اور نچلی سطح پر طرزِ حکمرانی میں بھی نمایاں بہتری کو فروغ دیا ہے۔ سروے میں شریک افراد نے چین کے انسداد غربت ماڈل کے بنیادی اصولوں کے حوالے سے بھرپور تائید کا اظہار کیا۔اعداد و شمار کے مطابق، 92.9 فیصد شرکاء اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ عوام کو مقدم رکھنے والا ترقیاتی فلسفہ چین میں تخفیف غربت کی بنیادی محرک قوت ہے۔ اسی طرح، 85.8 فیصد کا خیال ہے کہ غربت میں کمی دراصل ترقی کا مسئلہ ہے اور ترقی ہی غربت کے خاتمے کا سب سے مؤثر حل ہے۔ مزید برآں، 90.5 فیصد جواب دہندگان نے اس امر کی نشاندہی کی کہ چین کی منظم تنظیمی ساخت اور انتہائی مؤثر عملی نظام کے ذریعے مختلف فریقوں کی کوششوں کو یکجا کرنے کی صلاحیت، غربت کے خلاف جدوجہد میں اس کی کامیابی کا ایک اہم سبب رہی ہے۔سروے نتائج کے مطابق، 90.4 فیصد شرکاء کا ماننا ہے کہ چین کی انسداد غربت کامیابی نے عالمی سطح پر، بالخصوص گلوبل ساؤتھ ممالک میں، غربت کے مکمل خاتمے کے حوالے سے اعتماد کو مضبوط کیا ہے۔
Trending
- ایشین گیمز 2026، بارش نے پاکستان کو کوارٹر فائنل کھیلے بغیر سیمی فائنل میں پہنچا دیا
- سیلاب آیا نہیں محکمہ آبپاشی سندھ نے 77 کروڑ روپے روکنے پر خرچ کر ڈالے
- ویرات کوہلی نے ایک ہی میچ میں سچن ٹنڈولکر کے دو ریکارڈز توڑ دیے
- میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کا فیصلہ نہ ہو سکا
- پاکستان ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں غیر ملکی کنسلٹنٹس کی شمولیت کا امکان
- عینا آصف 18 برس کی ہو گئیں، سالگرہ کی خوبصورت تصاویر دیکھیں
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کم ہوگئی
- جناح ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش
- فٹبالر کے ٹخنوں تک لمبے بال مخالف کھلاڑیوں کیلیے مصیبت بن گئے
- رجب بٹ کا والدین کیلئے قیمتی تحفہ، ویڈیو وائرل