بیجنگ:سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودہویں قومی کمیٹی کے چوتھے اجلاس میں شریک چینی کسان اور مزدور جمہوری پارٹی، جیو سان سوسائٹی، طبی و صحت کے شعبے، سماجی فلاح و بہبود اور سماجی تحفظ کے شعبے کے اراکین سے ملاقات کی اور مذکورہ مندوبین پر مبنی مشتمل وفد کی بات چیت میں شرکت کرتے ہوئے ان کی آراء اور تجاویز سنیں۔ انہوں نے زور دیا کہ 2035 تک صحت مند چین کی تعمیر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی طرف سے پیش کردہ حکمت عملی پر مبنی ایک فیصلہ ہے، اور ” پندرہواں پانچ سالہ منصوبہ” اس مقصد کے حصول کا کلیدی مرحلہ ہے۔
ملاقات میں نمائندوں کی رائے سننے کے بعد، شی جن پھنگ نے اہم تقریر کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال، قومی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس نے سنجیدگی سے اپنی ذمہ داریاں ادا کیں، “پندرہویں پانچ سالہ منصوبہ” کی تیاری کے لیے تجاویز اور مشورے دیے، اور پارٹی اور ریاستی امور کی ترقی میں نئی خدمات سرانجام دیں۔
شی جن پھنگ نے زور دیا کہ صحت مند چین کی تعمیر کے لیے، ضروری ہے کہ ہم اپنے ملک کی صورتحال کے مطابق بلا جھجک صحت اور طبی ترقی کے چینی خصوصیت کے حامل راستے پر چلیں۔ صحت مند چین کی تعمیر ایک منظم منصوبہ ہے اور اس کے فروغ کی پالیسی اور نظام کی مکمل بہتری سے صحت مند چین کی تعمیر کے لیے مضبوط ضمانت فراہم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات کو مزید گہرا کیا جائے، اور طبی علاج، میڈیکل انشورنس، ادویات کے شعبے میں ہم آہنگ ترقی اور حکمرانی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے۔
Trending
- 1 ماہ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 59 روپے کا اضافہ
- آسان ٹیکس اسکیم: ایف بی آر اور تاجر نمائندوں کی جانب سے دکانداروں کو رجسٹرد کرنے پر اتفاق
- پیٹرول 4 اور ڈیزل 6 روپے مہنگا ہونے کا امکان، ذرائع اوگرا
- پرواز میں خاتون کی نازیبا حرکت، طیارے سے اترتے ہی گرفتار
- پاکستان کا سعودی عرب کیساتھ تجارتی خسارہ 18.37 فیصد کم ہوگیا
- ویمنز ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کو محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے کس نے منع کیا؟ کوچ کا انکشاف
- رضااللہ ہیرو، زیرو پھر ہیرو
- مسلم لیگ (ق) ہیومن رائٹس ونگ کا اہم اجلاس، تنظیم سازی اور عوامی شکایات کے حل پر غور
- ایلیگزینڈر زیوریو نے پہلی مرتبہ یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا
- گزشتہ سال نافذ ہونے والا نیا وائیڈ بال قانون کیا ہے؟ ثناء میر نے وضاحت کردی
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔