بیجنگ :22 مارچ سے شروع ہونے وا لے چائنا ڈویلپمنٹ فورم 2026 میں، پیپلز بینک آف چائنا کے صدر پین گونگ شینگ نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں، آر ایم بی کی انٹرنیشنلائزیشن نے مثبت پیش رفت کی ہے، جس سے ملکی اور غیر ملکی اداروں کو کرنسی کے مزید متنوع اختیارات میسر آئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 2025 میں کئی ممالک کی حکومتوں، بین الاقوامی ترقیاتی اداروں، مالیاتی اداروں اور بڑے کاروباری اداروں نے پانڈا بانڈز میں 170 بلین یوآن جاری کیے اور اس سے بھی زیادہ مقدار میں آف شور بانڈز ہانگ کانگ میں جاری کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم آر ایم بی کے سرحد پار استعمال اور مالیاتی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے ادارہ جاتی انتظامات کو بہتر بناتے رہیں گے،متنوع مالیاتی اور مالی تعاون کریں گے، آف شور آر ایم بی مارکیٹ کی ترقی کو فروغ دیں گے، اور سرحد پار تجارت اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کریں گے۔مالیاتی شعبے میں اعلیٰ سطحی کھلے پن کے حوالے سے، پین گونگ شینگ نے کہا کہ فی الحال، چین کی اسٹاک مارکیٹ اور بانڈ مارکیٹ دونوں کا حجم عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر ہے۔ 2025 کے آخر تک، غیر ملکی اداروں اور افراد کے پاس چین میں مقامی اسٹاک، بانڈز، قرضوں اور دیگر آر ایم بی مالی اثاثوں کی شکل میں 10 ٹریلین یوآن سے زائد کے مالی اثاثے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ چین غیر ملکی سرمایہ کاروں کی چینی مالیاتی منڈی میں شرکت اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے۔
Trending
- پمز ہسپتال کے افسوسناک سانحے پر ڈاکٹر شوکت علی شیخ کا اظہار افسوس
- پمز اسپتال میں آتشزدگی کے دلخراش واقعے نے پوری قوم کو ہلاکر رکھ دیا ہے، حافظ نعیم الرحمان
- جوکووچ اور سبالینکا یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز سے باہر
- فلم کی شوٹنگ جاری، رجب بٹ امر خان کے ساتھ فلم کے سیٹ پر نظر آگئے
- پمز واقعے میں زندہ بچنے والی واحد نومولود کی خالہ کے ہوشربا انکشافات، انتظامیہ کا پول کھول دیا
- ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کیلیے قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی
- گووندا اور سنیتا آہوجا نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا، علیحدگی کی افواہیں پھر تیز
- باجوڑ؛ شرپسند عناصر کی جانب سے چھپائے گئے 14 عدد موٹر گولے برآمد
- پاکستان ہاکی کیلیے بڑی خبر؛ یورپ کی ٹاپ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
- نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان بچپن میں کس سنگین بیماری کا شکار ہوئے؟ حیران کن انکشاف