بیجنگ : چائنا ڈیولپمنٹ فورم 2026 کا سالانہ اجلاس 22 تاریخ کی صبح بیجنگ میں شروع ہوا۔ بین الاقوامی تنظیموں، انٹرنیشنل 500 ملٹی نیشنل کمپنیز اور عالمی کاروباری حلقوں کے 100 سے زائد غیر ملکی نمائندوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔ فورم کے دوران، نئے قسم کے صارفین، مصنوعی ذہانت اور خدمات کے شعبے میں کھلے پن سمیت دیگر اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال اور مطالعہ کیا جائے گا۔ چائنا ڈیولپمنٹ فورم سنہ 2000 میں قائم ہوا ، اور اس کے بعد سے یہ چین اور دنیا کے درمیان مکالمہ اور تعاون کو فروغ دینے والا ایک اہم پل بن چکا ہے۔ رواں سال چین کے”پندرہویں پانچ سالہ منصوبے” کے آغاز کا سال ہے، اور چین کی گہری اصلاحات اور اعلیٰ سطحی کھلا پن عالمی معیشت کو نئے مواقع فراہم کرے گا۔ اس طرح، اس سال فورم کے مختلف موضوعات اور مباحثے "پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے تحت چین اور اعلیٰ معیار کی ترقی اور مشترکہ نئے مواقع” کے موضوع پر ہوں گے ۔ اس دو روزہ فورم میں افتتاحی تقریب کے علاوہ مختلف موضوعات پر خصوصی سیمینارز اور بند دروازوں کے اجلاس بھی شامل ہیں۔
Trending
- عمران خان سے بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
- پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے لیے 25 رکنی اسکواڈ کا اعلان
- فضا علی لائیو شو میں شوہر کیساتھ غیراخلاقی حرکت پر مشکل میں پھنس گئیں
- اسلام آباد مذاکرات میں سہولت کاری، پاکستان کی کاوشوں کو خراج تحسین
- وفاقی وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف سے قرض کی قسط جلد ملنے کی نوید سنا دی
- کرکٹ میچز پر آن لائن جوا لگانے والوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن
- آشا بھوسلے کی موت کی وجہ کیا بنی؟ ڈاکٹرز نے انکشاف کر دیا
- پاکستان اور آئی ایم ایف کا نئے پروگرام کیلیے اسٹاف لیول کا معاہدہ طے
- آسٹریلوی بلے باز ٹم ڈیوڈ آئی پی ایل میں بڑی مشکل میں پھنس گئے
- لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا