بیجنگ : چین کی اسٹیٹ کونسل کے دفتر امور تائیوان کی معمول کی پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ حال ہی میں، کچھ تائیوانی شہری گروپس نے شیامین-جن مین برج اور شیامین ہوائی اڈے کی تعمیراتی سائٹ کا دورہ کیا اور مین لینڈ کی بنیادی ڈھانچے کی تعمیراتی صلاحیت سے بڑی حد تک متاثر ہوئے ،تو اس پرترجمان کا کیا تبصرہ ہے؟بدھ کے روزترجمان چو فنگ لیان نے کہا کہ پرامن وحدت تائیوان کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے ایک نیا نقطہ آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مین لینڈ کی مضبوط انفراسٹرکچر تعمیراتی صلاحیت تائیوان کے انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کے لیے بھرپور حمایت فراہم کرے گی۔ تائیوان علاقے میں ٹرانسپورٹ، توانائی، زراعت، جنگلات، آبی وسائل اور شہری ترقی سمیت مختلف شعبوں کے بنیادی ڈھانچے کی ازسرِ نو تعمیر اور بہتری عمل میں آئے گی، جس سے تائیوان کے ہم وطنوں کی زندگی مزید آسان ہو جائے گی۔انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ تائیوان علاقے میں تیز رفتار ریلوے نظام جلد قائم کیا جا سکتا ہے، مزید ہائی ویز تعمیر کی جا سکتی ہیں، اور دونوں کناروں کے بنیادی ڈھانچے کا باہمی ربط حقیقت بن جائے گا۔ اسی طرح آبنائے کے پار تیز رفتار راہداری بھی مشترکہ طور پر تعمیر کی جا سکتی ہے، جس کے بعد تائیوان کے ہم وطن ہائی ویز کے ذریعے تائیوان سے بیجنگ تک سفر کر سکیں گے۔پریس کانفرنس میں امریکی انٹیلی جنس اداروں کی ایک رپورٹ سے متعلق بھی پوچھا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ چین وحدت کے لیے غیر عسکری ذرائع کو ترجیح دیتا ہے، تاہم ساتھ ہی وہ اپنی فوجی تیاریوں کو بھی مسلسل مضبوط بنا رہا ہے اور وحدت کو 2049 تک قومی نشاۃِ الثانیہ کے لیے ایک اہم شرط قرار دیتا ہے۔ترجمان چو فنگ لیان نے جواب میں کہا کہ تائیوان چین کا حصہ ہے اور امور تائیوان کا حل چین کا اندرونی معاملہ ہے، جس میں کسی بیرونی قوت کی مداخلت قابل قبول نہیں۔
Trending
- ڈیرہ غازی خان: قبائلی علاقے میں 11 سالہ لڑکی مبینہ طور پر فروخت کر دی گئی
- A young South African footballer who played a prominent role in the 2026 FIFA World Cup has passed away.
- کراچی؛ ڈاکوؤں کی واردات کی کوشش ناکام، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
- ویرات کوہلی کی نجی ملاقات خفیہ نہ رہ سکی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
- راولپنڈی؛ خون سفید، جھگڑے کے دوران بڑے کے ہاتھوں چھوٹا بھائی قتل
- پانچواں ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیریز 0-4 سے جیت لی
- ’دھمال 4‘ میں آنجہانی ستیش کوشک کی واپسی نے مداحوں کو چونکا دیا
- فورسز کا آپریشن شعبان جاری، ، مزید 3 خوارج ہلاک مجموعی تعداد 105 تک جا پہنچی
- ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ: پیٹن اور ہیلیووارا نے فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا
- شادی کے بعد ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی پہلی عوامی تقریب میں شرکت، تصاویر وائرل