News Views Events
Apna Watan

چین اور کرغزستان کی روایتی دوستی کا رشتہ بہت پرانا ہے،چینی صدر

0

بشکیک :چین کے صدر شی جن پھنگ کرغزستان کے صدر صدیر جاپاروف کی دعوت پر شنگھائی تعاون تنظیم کے 2026 کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور کرغزستان کے سرکاری دورے کے لیے خصوصی طیارے کے ذریعے بشکیک پہنچے۔ اتوار کے روز صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان جب بشکیک کےماناس انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچے تو کرغزستان کے صدر ،صدیر جاپاروف اور ان کی اہلیہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر صدر شی جن پھنگ نے تحریری پیغام جاری کیا اور چینی حکومت و عوام کی جانب سے صدر جاپاروف اور کرغزستان کے عوام کو پر خلوص سلام اور نیک تمنائیں پیش کیں۔صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور کرغزستان کی روایتی دوستی کا رشتہ بہت پرانا ہے، بلند و بالا تھیان شان پہاڑ دونوں ممالک کے عوام کی ہزار سالہ دوستی کی تاریخ کے گواہ ہیں ۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے 34 برسوں میں، چین-کرغزستان تعلقات نے بین الاقوامی اتار چڑھاؤ کے امتحانات کا سامنا کیا۔یہ تعلقات ہمیشہ صحت مند اور مستحکم انداز میں آگے بڑھے، اور نئے دور کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے بلند معیار تک پہنچے ۔ حالیہ برسوں میں دونوں ملکوں کے تعاون نے تیز رفتار ترقی کا “سنہرا دور” دیکھا ہے، دوطرفہ تجارتی حجم اور دونوں ملکوں کے درمیان عوامی تبادلہ نئی بلندیوں تک پہنچا ہے، چین-کرغزستان-ازبکستان ریلوے جیسے بڑے منصوبے کامیابی سے جاری ہیں، اور حقیقت پسندانہ باہمی فائدے کے تعاون کے نتائج دونوں ملکوں کے عوام تک پہنچ رہے ہیں۔صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ دورے کے دوران وہ صدر جاپاروف کے ساتھ چین-کرغزستان تعلقات، مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے تعاون، اور مشترکہ دلچسپی کے بین الاقوامی و علاقائی مسائل پر گہرائی سے تبادلہ خیال کریں گے ، تاکہ چین-کرغزستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے ایک نیا نقشہ تیار کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے بشکیک سربراہی اجلاس میں شرکت کے منتظر ہیں ، اور تمام فریقوں کے ساتھ مل کر شنگھائی تعاون تنظیم کو مسلسل نئی ترقی کی طرف لے جانے کے لیے کام کریں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.