بیجنگ :نیپال میں آنے والے شدید مڈ سلائیڈ کی آفت کے بعد متاثرین کی مدد کے لیے چین کی فراہم کردہ امدادی سامان کی پہلی کھیپ دو وائی-20 بڑے طیاروں کے ذریعے کٹھمنڈو پہنچی ۔ اس کے علاوہ سرنگوں میں امدادی کارروائیوں کے چار چینی ماہرین بھی ان طیاروں کے ذریعے کھٹمنڈو پہنچے۔چین کی جانب سے فراہم کردہ امدادی سامان میں ٹینٹ، کمبل، سلیپنگ بیگز، کمپریسڈ خشک خوراک اور فرسٹ ایڈ کٹس سمیت دیگر ضروری روز مرہ استعمال کا سامان اور طبی ہنگامی سامان شامل ہے ۔ سامان پہنچنے کے بعد اسے فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیا جائے گا تاکہ آفت سے متاثرین کی بنیادی ضروریات اور ہنگامی طبی سہولیات کو یقینی بنایا جا سکے۔نیپال کی نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، مقامی وقت کے مطابق 30 اگست صبح 9 بجے تک نیپال میں مڈ سلائیڈ میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 734 ہو گئی ہے، جب کہ لاپتا افراد کی تعداد 2,498 ہے۔
Trending
- کرغزستان اورمصر میں چائنا میڈیا گروپ کی منتخب فلموں اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نمائش کا آغاز
- چین کی جانب سے نیپال کے لیے امدادی سامان کی پہلی کھیپ کٹھمنڈو پہنچ گئی
- نیپال کے لیے چین کی جانب سے انسانی ہمدردی پر مبنی امداد کے ایک پیکج پر عمل درآمد جاری ہے، چینی وزیر خارجہ
- چین اور کرغزستان کی روایتی دوستی کا رشتہ بہت پرانا ہے،چینی صدر
- ڈاکیومینٹری سیریز “شی جن پھنگ کے پسندیدہ اقوال ” کے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مرکزی ذرائع ابلاغ پر نشر ہونے کا آغاز
- صدر شی جن پھنگ کا مضمون چین۔کرغزستان تعلقات کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے نئی سمت متعین کرتا ہے، کرغزستان کے سماجی حلقوں کی رائے
- سلام! کرغزستان
- بشکیک کا سفر: چین اور کرغزستان کو کیا چیز جوڑتی ہے؟ مصروف اوش بازار سے لے کر ڈینگ شیاؤ پھنگ ایونیو اور نیشنل ہسٹری میوزیم تک، بشکیک کی گلیاں چین اور کرغزستان کے درمیان دوستی کی کئی کہانیاں سناتی ہیں۔
- چینی صدرشنگھائی تعاون تنظیم کے 2026 کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور کرغزستان کے سرکاری دورے کے لیے بشکیک پہنچ گئے
- نادیہ خان کے شوہر فیصل راؤ کی حیران کن ویٹ لاس جرنی، ڈائٹ روٹین بھی سامنے آگئی