بیجنگ :بہار کی خوشگوار فضا، صاف و شفاف آسمان میں ایک بار پھر چھنگ مِنگ فیسٹیول آ پہنچا ہے۔دو ہزار سے زائد برسوں کے ارتقا کے دوران چھنگ مِنگ نے چینی قوم کے فطرت، کائنات اور زندگی سے متعلق نظریات کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے۔ یہ تہوار نہ صرف قیمتی روحانی ورثہ سمیٹے ہوئے ہے بلکہ چینی قوم کے اہم ترین روایتی تہواروں میں شمار ہوتا ہے اور دنیا بھر میں بسنے والے چینی باشندوں کے درمیان جذباتی اور ثقافتی ربط کا ذریعہ بھی ہے۔چھنگ مِنگ فیسٹیول عموماً 4 سے 6 اپریل کے درمیان آتا ہے۔ اس دوران چین کے شمالی و جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ اور بارشوں میں اضافہ ہوتا ہے، اسی لیے قدیم زمانے سے اس موقع پر درخت لگانے کی روایت بھی موجود رہی ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ یہ تہوار آباؤ اجداد کی قبروں کی صفائی اور ان کی یاد کے ساتھ منسلک ہو گیا۔اس کے ساتھ ساتھ یہ تہوار فطرت سے قربت کا بھی پیغام دیتا ہے، جس میں بہار کی سیر و تفریح ، پودے لگانا، پتنگ بازی، جھولے جھولنا اور دیگر کھیل شامل ہیں۔ یوں انسان ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے نئی زندگی کا بھی خیرمقدم کرتا ہے۔2006 میں چھنگ مِنگ کو چین کے پہلے قومی غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا، جبکہ 2008 میں اسے باقاعدہ قومی تعطیل کا درجہ دیا گیا۔ اس کے بعد یہ تہوار نہ صرف روایتی اقدار کا حامل رہا بلکہ خریداری، سیاحت اور تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کا ذریعہ بھی بن گیا، جس نے مختلف شعبوں میں معاشی سرگرمیوں کو نئی جہت دی ہے۔
Trending
- رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
- ’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘، سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کو ایسا کیوں کہا؟
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل
- مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے حوالے سے چین کا کردار قابل تحسین ہے ، سابق وزیر اعظم اردن
- 26ویں چائنا انٹرنیشنل فیئر فار انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ میں چین میں سرمایہ کاری کے بڑھتے مواقع نمایاں
- امریکا فوری طور پر چین کے خلاف جاسوسی سرگرمیاں بند کرے، چینی وزارت تجارت