بیجنگ:چین کے مرکزی بینک پیپلز بینک آف چائنا کے مطابق چین اور کینیڈا کے مالیاتی ورکنگ گروپ کا پہلا اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔اتوار کے روز چینی میڈیا کے مطابق اجلاس کی مشترکہ صدارت چین کے مرکزی بینک کے سربراہ پھان گونگ شنگ اور کینیڈا کے وزیر خزانہ فرانسوا فلپ شیمپین نے کی۔ اس ورکنگ گروپ کے پہلے اجلاس کا انعقاد حالیہ عرصے میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سطح روابط کا ایک اہم نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے مالیاتی اداروں نے عالمی معاشی صورتحال ، مانیٹری پالیسی، مالیاتی نگرانی، مالیاتی منڈیوں کی ترقی، عالمی مالیاتی حکمرانی اور بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے جیسے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے اتفاق کیا کہ ریگولیٹری اداروں اور مالیاتی اداروں کے درمیان روابط کو فروغ دینا ایک مستحکم اور قابلِ پیش گوئی کاروباری ماحول کے قیام میں مددگار ثابت ہوگا، جس سے دوطرفہ تجارتی و معاشی تعلقات کو تقویت ملے گی۔دونوں فریقوں نے تسلیم کیا کہ مالیاتی شعبہ اقتصادی ترقی، دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، اور اس حوالے سے دونوں ممالک کے مالیاتی شعبے کے منتظمین کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنانا نہایت اہم ہے۔اسی سلسلے میں، مالیاتی ورکنگ گروپ کے تحت ایک گول میز اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک کے مالیاتی اداروں نے مالیاتی منڈیوں کی ترقی، تعاون کے مواقع اور مالیاتی شعبے میں جدت سے متعلق تجاویز اور مطالبات پیش کیے، جن پر متعلقہ حکام نے جوابات بھی دیے۔
Trending
- پیٹرول کی قیمتیں میں نہیں بدلتا، صرف عملدرآمد کرتا ہوں: وزیرِ پیٹرولیم
- ہچیسن پورٹس پاکستان کا جدید آلات کی تنصیب کے لیے 76 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
- کامن ویلتھ گیمز میں تمغہ جیتنے والی باکسر فاطمہ زہرہ کیلیے 20 لاکھ روپے کا انعام
- رجب بٹ فلمی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار، ہیروئن کون ہوں گی؟
- کراچی؛ سرکاری دفتر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، محکمہ تعلیم کا ملازم جاں بحق
- نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ: ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، کھیل کا آغاز کل سے ہوگا
- شوبز کے کئی مرد ساتھی اداکاروں نے دھوکا دیا، سعدیہ امام کا انکشاف
- ایک اور کمپنی کی ای وی بائیکس اور ای وی پک اپ ٹرکس پاکستانی مارکیٹ میں متعارف
- پاکستان میں جنگلی حیات کی مختلف مصنوعات کی غیر قانونی تجارت کا انکشاف
- ہاکی ورلڈ کپ؛ پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست، ایونٹ سے باہر