ٹرمپ کی منگل کو ایران میں پاور پلانٹ اور پل تباہ کرنے کی دھمکی
(پی این پی) امریکہ کی فوج ایران کے اندر بڑے حملوں کی تیاری کر رہی ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ سوشل پلیٹ فارم پر الفاظ کی جنگ کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر امریکہ کے ممکنہ حملوں کا نقشہ بیان کر دیا اور بتایا کہ آنے والا منگل (پرسوں 7 اپریل)ایران کیلئے غیر معمولی دن ہوگا۔ اس منگل کو ٹرمپ نے بتایا کہ ایران کے بجلی گھر اور پل نشانہ بنیں گے۔ ٹرمپ نے لفاظ "باسٹرڈ” استعمال کرتے ہوئے ایرانی قیادت سے آبنائے ہرمز کھولنے ورنہ جہنم رسید ہونے کی دھمکی دی۔
ٹرمپ کی یہ پوسٹ اس وقت دنیا کے تمام میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو خوفناک تباہی کی دھمکی دیتے ہوئے لکھا، "آنے والا منگل ایران کیلئے غیر معمولی دن ہوگا۔ ایران کے اندر بجلی گھروں، توانائی کے مراکز اور پلوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ۔
ٹرمپ نے لکھا منگل پاور پلانٹس ڈےاور برج ڈے ہو گا۔
ٹرمپ نے ایران کے بنیادی ڈھانچے پر منگل کو ہونے والے حملوں کو اب تک کبھی نہ ہونے والے واقعات کہا۔ ٹرمپ نے اس کے ساتھ یہ دھمکی دہرائی کہ آبنائے ہرمز کو فوراً کھول دو ورنہ تم جہنم میں رہو گے۔ تھوڑا انتظار کرو۔
ٹرمپ نے اپنی اس پوسٹ میں یہ بھی لکھا، "تعریف اللہ تعالیٰ کی ہی ہو”

اگر آبنائے ہرمز بند رہی تو ایران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایرانی عوام کو انتہائی مشکل حالات میں زندگی گزارنا پڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اس صورتحال کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا اور سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ٹرمپ کے بیان نے عالمی سطح پر تشویش پیدا کر دی ۔ خطے میں کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جانے لگا۔
اسی دوران صدر ٹرمپ نے اپنی ایک اور پوسٹ کہا کہ ایرانی فوج کے کئی لیڈرز کو ختم کر دیا ہے جو جنگ کو لیڈ کر رہے تھے۔ آج ہی ٹرمپ نے ایران کے دارالحکومت تہران میں شدید بمباری کی ویڈیو اپنے سوشل پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر شیئر کی اور آج ہی انہوں نے ایران کے اندر سے امریکہ کے گمشدہ پائلٹ کو دھونڈ کر زندہ واپس لانے کے آپریشن کی کامیابی کی تفصیل بھی ٹروتھ سوشل پرشئیر کی۔

پی این پی