بیجنگ :چین کی وزارتِ تجارت سمیت 6 متعلقہ محکموں نے ای کامرس کی اعلیٰ معیار کی ترقی، اعلیٰ سطح کھلے پن اور مؤثر انتظام کو فروغ دینے، نیز حقیقی معیشت کی بہتر معاونت اور اس کے استحکام کے لیے متعدد اقدامات تجویز کیے ہیں۔پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق پہلا ، توانائی اور کارکردگی میں اضافے پر توجہ دیتے ہوئے حقیقی معیشت کی بنیاد کو مضبوط بنایا جائے گا، جس کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی تبدیلی میں معاونت، دیہی ای کامرس کی مزید ترقی اور صنعتی ای کامرس کو فروغ دیا جائے گا۔دوسرا ، جدت طرازی کو مضبوط بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کو تیز کیا جائے گا، معیاری کھپت کو فروغ دیا جائے گا اور مختلف شعبوں کے انضمام کے لیے نئے پلیٹ فارم تیار کیے جائیں گے، تاکہ رسد اور طلب کے درمیان اعلیٰ سطح کا متحرک توازن حاصل کیا جا سکے۔تیسرا ، اعلیٰ سطح کھلے پن کو آگے بڑھاتے ہوئے سرحد پار ای کامرس کو فروغ دیا جائے گا، “سلک روڈ ای کامرس” کو وسعت دی جائے گی، ادارہ جاتی کھلے پن کو تیز کیا جائے گا اور بین الاقوامی قواعد کے ساتھ ہم آہنگی کو بڑھایا جائے گا، تاکہ جامع اور ہمہ گیر ترقی کو فروغ مل سکے۔چوتھا ، سازگار ماحول کی تشکیل کے لیے پلیٹ فارمز کی ذمہ داریوں کو مضبوط بنایا جائے گا، معمول کے مطابق نگرانی کو بہتر کیا جائے گا اور کاروباری اداروں کو ضابطوں کے مطابق بیرونِ ملک سرگرمیوں کے لیے رہنمائی فراہم کی جائے گی، تاکہ تمام فریقوں کے لیے باہمی فائدہ یقینی بنایا جا سکے۔اس کے ساتھ ساتھ معاونتی اقدامات کے طور پر مالیاتی مصنوعات کی فراہمی کو بہتر بنایا جائے گا، ڈیٹا عناصر کی قدر کو فعال کیا جائے گا اور ہنرمند افرادی قوت کی تربیت کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
Trending
- گڈز ٹرانسپورٹرز نے 3 روز میں کرائے 40 فیصد بڑھا دیے
- چین برکس تعاون کو مستحکم مستقبل کی جانب لے جائے گا، بین الاقوامی شخصیات
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ گئی
- رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
- ’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘، سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کو ایسا کیوں کہا؟
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل