بیجنگ :(چائنا ڈیسک) چھٹی چائنا انٹرنیشنل کنزیومر پراڈکٹس ایکسپو 13 سے 18 اپریل تک صوبہ ہائی نان میں منعقد ہورہی ہے۔چینی میڈیا کے مطابق2021 سے شروع ہونے والی اس ایکسپو کے اب تک پانچ ایڈیشنز کامیابی سے منعقد ہو چکے ہیں جس نے کھپت کو بڑھانے، اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو وسعت دینے، اور ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کی تعمیر میں معاونت کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اس سال کی ایکسپو کا تھیم ہے "کھلے پن کے ذریعے عالمی کھپت کو رہنمائی، جدت کے ذریعے بہتر زندگی کو تحریک”۔ایکسپو میں نمائشوں، نئی مصنوعات کی رونمائی، اور طلب و رسد کو ملانے والی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔اس سال کی کنزیومر پراڈکٹس ایکسپو میں دنیا بھر سے معروف کنزیومر برانڈز کو اکٹھا کیا گیا ہے اور بین الاقوامی برانڈز گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہیں۔ اس سال پہلی بار مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ملک ” کینیڈا” کا پولین 400 مربع میٹر پر محیط ہے اور تقریباً 40 کینیڈین کمپنیوں نے نمائش میں حصہ لیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی نمائش کنندگان اس ایکسپو کے ذریعے چین آ رہے ہیں ، تاکہ ترقی کے مزید مواقع تلاش کیے جا سکیں۔نمائش کنندگان اور خریداروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے، اس سال طلب اور رسد کے میچ میکنگ ایونٹس کا ایک سلسلہ منعقد کیا جائے گا، جو عالمی کمپنیوں کو چین میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔اس کے علاوہ، نئی مصنوعات کی "پہلی پیشکش” کا سلسلہ بھی نمائش میں شریک افراد کے لئے دلچسپی کا باعث ہو گا ۔یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ چائنا انٹرنیشنل کنزیومر پراڈکٹس ایکسپو عالمی صارفین کے نئے رجحانات کی راہنمائی کرنے والا ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے۔