امریکہ اور ایران کے مذاکرات صورتحال کو بہتر کرنے کی سمت میں ایک قدم آگے بڑھنے کی کوشش ہیں ، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں اسلام آباد میں امریکہ- ایران مذاکرات کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ اور ایران کے پاکستان میں مذاکرات صورتحال کی کشیدگی میں کمی کی سمت میں ایک مثبت قدم ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ متعلقہ فریق عارضی جنگ بندی کے اقدامات کی پابندی کریں گے ، تنازعات کو سیاسی اور سفارتی طریقوں سے حل کرنے پر قائم رہیں گے ، جنگ کو دوبارہ شروع ہونے سے بچائیں گے ، اور خلیجی علاقے میں جلد امن و سکون کی بحالی کے لیے بہتر حالات پیدا کریں گے ۔