بیجنگ :(چائنا ڈیسک) چینی وزرات خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کے صدر ٹرمپ کے ایران کی بندرگاہوں سے جہازوں کی آمدورفت کو بند کرنے کے بیان کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز بین الاقوامی تجارتی سامان اور توانائی کے لیے ایک اہم راستہ ہے، اس علاقے کی سلامتی، استحکام اور روانی کو برقرار رکھنا عالمی برادری کے مشترکہ مفاد میں ہے۔ آبنائے ہرمز میں حالیہ رکاوٹوں کا سبب جنگ ہے، اس لیے اس مسئلے کا حل جلد از جلد مستقل جنگ بندی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ تمام فریقوں کو تحمل سے کام لینا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ چین اس مسئلے کے حل کے لئے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
Trending
- پمز ہسپتال کے افسوسناک سانحے پر ڈاکٹر شوکت علی شیخ کا اظہار افسوس
- پمز اسپتال میں آتشزدگی کے دلخراش واقعے نے پوری قوم کو ہلاکر رکھ دیا ہے، حافظ نعیم الرحمان
- جوکووچ اور سبالینکا یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز سے باہر
- فلم کی شوٹنگ جاری، رجب بٹ امر خان کے ساتھ فلم کے سیٹ پر نظر آگئے
- پمز واقعے میں زندہ بچنے والی واحد نومولود کی خالہ کے ہوشربا انکشافات، انتظامیہ کا پول کھول دیا
- ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کیلیے قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی
- گووندا اور سنیتا آہوجا نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا، علیحدگی کی افواہیں پھر تیز
- باجوڑ؛ شرپسند عناصر کی جانب سے چھپائے گئے 14 عدد موٹر گولے برآمد
- پاکستان ہاکی کیلیے بڑی خبر؛ یورپ کی ٹاپ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
- نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان بچپن میں کس سنگین بیماری کا شکار ہوئے؟ حیران کن انکشاف