News Views Events

فلپائن کی جانب سے نام نہادمشترکہ گشت کا انعقاد علاقائی امن و استحکام کے لئے نقصان کا باعث ہے،چینی سدرن تھیٹر کمانڈ

0

بیجنگ :پیپلز لبریشن آرمی کی سدرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان نیول کرنل زائی شی چھن نے کہا ہے کہ 9 سے 12 اپریل تک، چینی فوج کی سدرن کمانڈ کی بحریہ نے بحیرہ جنوبی چین کے پانیوں میں معمول کی گشت کی ۔انہوں نے کہا کہ فلپائن نے خطے سے باہر کے ممالک کو بلا کر نام نہاد "مشترکہ گشت” کا انعقاد کیا ، جس کا مقصد بحیرہ جنوبی چین کے امن و امان اور علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ سدرن کمانڈ کی افواج اپنی سرزمین کی خودمختاری اور سمندری حقوق کا بھرپور دفاع کریں گی اور خطے کے امن و استحکام کو مضبوطی سے برقرار رکھیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.