پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان فضا علی مارننگ شو میں اپنے شوہر کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت پر قانونی مشکل میں پھنس گئیں۔ محمد نواز ڈاہری ایڈووکیٹ نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں میزبان اور مہمان کی جانب سے نازیبا حرکات پر چیئرمین پیمرا کو شکایت جمع کردی۔ درخواست میں ٹی وی میزبان فضا علی کی جانب سے مبینہ طور پر اپنے شوہر کے ساتھ براہ راست پروگرام میں نازیبا اور غیر اخلاقی عمل پر کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ نواز ڈاہری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پروگرام میزبان فضا علی کی ویڈیو وائرل ہے، ٹی وی چینل پر غیر اخلاقی مواد نشر کرنا پیمرا کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے پیمرا سے درخواست کی کہ اس طرح کی حرکات نشر کرنے پر نجی ٹی وی چینل اور پروگرام ٹیم کے خلاف کاروائی کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نجی ٹی وی پر نشر ہونے والا مارننگ شو فوری طور پر بند کر کے انکوائری کی جائے۔ نواز ڈاہری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ میڈیا چینلز کو پیمرا قانون پر عمل کرانا پیمرا کی اولین ذمہ داری ہے۔ واضح رہے کہ فضا علی نے41 سال کی عمر میں تیسری شادی کی جس کی وجہ سے وہ آج کل مسلسل خبروں میں ہیں جب کہ وہ اپنے شوہر اعجاز خان کے حوالے سے بھی مداحوں کو اپڈیٹ کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں فضا علی نے اپنے شو میں اپنے شوہر کو مدعو کیا۔ شو کے دوران فضا علی کی بیٹی فِرال بھی والدہ اور سوتیلے والد کے ساتھ پروگرام میں موجود تھیں۔انہوں نے اعجاز خان سے کہا کہ کیا وہ انہیں لائیو شو میں بھی اسی طرح اٹھا سکتے ہیں جیسے گھر پر اٹھایا تھا۔جس پر انہوں نے فوراً اپنی اہلیہ کو لائیو پروگرام کے دوران اپنی بانہوں میں اٹھا لیا، یہ لمحہ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور لوگ اس پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔
لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا
پاکستانی اداکارہ اور میزبان فضا علی حالیہ وائرل آن ایئر لمحے پر ہونے والی تنقید کے بعد سامنے آ گئیں اور اپنے مؤقف کی وضاحت کی ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس غیر اخلاقی کلپ پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا، جس کے بعد فضا علی نے خاموشی توڑتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ ایک ہلکے پھلکے انداز میں اچانک پیش آیا تھا جسے سوشل میڈیا پر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس عمل کے پیچھے کسی بھی قسم کی نامناسب نیت شامل نہیں تھی بلکہ یہ محض ایک قدرتی اور دوستانہ ردعمل تھا۔فضا علی نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے پیشے اور ناظرین کا بے حد احترام کرتی آئی ہیں اور آئندہ بھی انہی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے کیریئر کو جاری رکھیں گی۔واضح رہے کہ حال ہی میں فضا علی نے اپنے مارننگ شو میں اپنے شوہر کو مدعو کیا تھا۔ شو کے دوران فضا علی کی بیٹی فِرال بھی والدہ اور سوتیلے والد کے ساتھ پروگرام میں موجود تھیں۔انہوں نے اعجاز خان سے کہا کہ کیا وہ انہیں لائیو شو میں بھی اسی طرح اٹھا سکتے ہیں جیسے گھر پر اٹھایا تھا۔جس پر اعجاز نے فوراً اپنی اہلیہ کو لائیو پروگرام کے دوران اپنے کندھے پر اٹھا لیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔