بیجنگ : چین کے وزیرِاعظم لی چھیانگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النیہاں سے ملاقات کی، جو چین کے دورے پر ہیں۔منگل کے روزلی چھیانگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مسلسل گہرے ہوئے ہیں اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نمایاں نتائج سامنے آئے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو حقیقی فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کر دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید نئی بلندیوں تک لے جانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط کریں اور تجارت کے نئے مواقع پیدا کریں۔ چین متحدہ عرب امارات کی جانب سے “بڑی منڈی کی شراکت، چین کو برآمدات” جیسے اقدامات میں فعال شرکت کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختراعی ترقی کے میدان میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں، جبکہ باہمی روابط، مالیات اور دیگر شعبوں میں بھی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔لی چھیانگ نے کہا کہ ایران کی صورتحال کے آغاز سے ہی چین مسلسل امن کے قیام اور جنگ کے خاتمے کے لیے سرگرم عمل ہے، اور چین خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے مزید تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
Trending
- تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر وائٹ واش کر دیا
- کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی شادی، گلوکارہ مہنگی انگوٹھی خود خریدیں گی
- ایف بی آر میں اصلاحات اور ٹیکس نظام ڈیجیٹل بنانے کیلیے 20کروڑ ڈالر قرض لینے کی تیاری
- پختونخوا کے 26 اضلاع ’ہارڈ ایریا‘ قرار؛ افسران کیلیے 250 فیصد سیکیورٹی الاؤنس منظور
- The continuous increase in petrol prices is not due to global conditions but the government’s incompetence, says Shahid Afridi
- اللہ کے منصوبے پر بھروسہ کرنے لگا ہوں، ثمر جعفری نے زندگی کو نئے انداز سے دیکھنا شروع کر دیا
- لاہور میں 3 بین الاقوامی ایونٹس: 150 ملین ڈالر کی کاروباری سرگرمیاں متوقع
- میر رضا قتل کیس؛ بزنس پارٹنر اور وینڈر کے نام پولیس چالان میں شامل نہیں
- انگلینڈ سے شکست کے بعد کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا
- حمیرا بانو نے عثمان پیرزادہ سے شادی کی تردید کر دی، اصلی شوہر کون؟ تصاویر سامنے آگئیں