بیجنگ :تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، اس سال جولائی میں چین کی آٹو موبائل برآمدات 10 لاکھ 43 ہزار یونٹس تک پہنچیں ، جو ماہانہ بنیاد پر 0.6 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 81.3 فیصد زیادہ ہیں۔ ان میں نئی توانائی والی گاڑیوں کی برآمدات 5 لاکھ 53 ہزار یونٹس رہیں، جو ماہانہ بنیاد پر 5.7 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 145.5 فیصد زیادہ ہیں۔ جون اور جولائی میں برآمدات نے مسلسل دو ماہ 10 لاکھ یونٹس سے تجاوز کیا ۔ نئی توانائی والی گاڑیوں کی برآمدات کا تناسب مسلسل دو ماہ سے 50 فیصد سے تجاوز کر رہا ہے ۔
چین کی آٹو انڈسٹری ایسوسی ایشن کے متعلقہ ذمہ دار نے کہا کہ چین کی آٹو موبائل برآمدات میں تیز رفتار اضافے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ چین کے پاس دنیا کی سب سے مکمل آٹو سپلائی چین ہے۔ لیتھیم کی کان کنی اور پروسیسنگ، بیٹری مینوفیکچرنگ، موٹر اور کنٹرول سسٹم سے لے کر گاڑیوں کی اسمبلی تک ، نہ صرف پیداواری صلاحیت کافی ہے اور لاگت پر قابو پایا جا سکتا ہے، بلکہ سپلائی چین میں خطرات سے نمٹنے کی بھی مضبوط صلاحیت ہے۔ اس کے علاوہ، چین کی آٹو انڈسٹری میں ذہانت نے بنیادی مسابقت کی اہلیت تشکیل دے دی ہے۔
Trending
- چینی صدر کی ٹرمپ کی جانب سے منعقدہ سرکاری عشائیے میں شرکت
- چینی صدر کا چین۔امریکہ تعلقات کی نئی سوچ کو عملی جامہ پہنانے پر زور
- چین اور امریکہ کے سربراہانِ مملکت کی ملاقات پر پوری دنیا کی نظریں ہیں، چینی میڈیا
- اے آئی سے متعلق اصطلاحات کے معاملے میں چین امریکہ کے مؤقف کا احترام کرتا ہے ، چینی وزارت خارجہ
- امریکہ نے چینی صدر کی اعلیٰ ترین سطح کی میزبانی کی، چینی وزیر خارجہ
- ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2100 روپے کم ہوگیا
- بے قابو اے آئی ایجنٹس نے امریکی سرکاری ویب سائٹس پر حملے شروع کر دیے
- وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی و عالمی امن پر گفتگو
- جنوبی افریقا کی پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار فتح
- وزیراعظم کی پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات، امن و ترقی کیلیے تعاون جاری رکھنے کا عزم
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔