News Views Events

وزیرِ خزانہ کی موڈیز کے نمائندگان سے ملاقات، رابطے و تعاون جاری رکھنے کا عزم

0

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاس کے موقع پر موڈیز کے نمائندگان سے ملاقات کی، جس میں معاشی صورتِ حال اور عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپسی کی حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یورو بانڈ کی ادائیگی کامیابی سے مکمل کرلی ہے، تمام قرض دہندگان کی ذمے داریاں بروقت پوری کی جا رہی ہیں، سعودی عرب کی مالی معاونت اہم ہے جو بیرونی مالی پوزیشن کو مزید مضبوط کرے گی۔

محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان نے موجودہ بحران میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کھاد کے زیادہ ذخائر رکھے جس سے کاشت کے اہم سیزن میں مدد ملے گی۔

وزیرِ خزانہ نے عالمی مالیاتی منڈیوں میں دوبارہ رسائی کے لیے درمیانی مدت کی حکمتِ عملی پر روشنی ڈالی۔

ملاقات میں انہوں نے علاقائی صورتِ حال کے تناظر میں توانائی کے شعبے میں حکومتی اقدامات کا بھی ذکر کیا، جن میں سپلائی چین کو محفوظ بنانا، مکمل قیمتوں کی منتقلی اور کمزور طبقات کے لیے ہدفی ڈیجیٹل سبسڈیز شامل ہیں۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے موڈیز کے ساتھ مسلسل رابطے اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.