مسلم لیگ کو ہر سطح پر فعال،ملگ گیر رابطہ مہم شروع کریں گے ،مصطفیٰ ملک
ہری پور سمیت پورے ہزارہ میں استحکام پاکستان کنوشن منعقد کریں گے، سید حامد شاہ
اسلام آباد/ہریپور:
پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کو ہر سطح پر فعال بنایا جائے گا اور قائدین سے مشاورت کے بعد پارٹی کو مزید متحرک کرنے کے لیے ملک گیر رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری سید حامد شاہ اور مرکزی رہنما ملک جمیل سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات کے موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل ہریپور سردار ممتاز خان، ممتاز بزنس مین سید طاہر گیلانی بھی موجود تھے۔ مسلم لیگی رہنماؤں نے مصطفیٰ ملک کو ادائیگی عمرہ اور سالگرہ پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے ،اس موقع پر سید حامد شاہ نے کہا کہ ہریپور سمیت پورے ہزارہ ڈویژن میں استحکام پاکستان کنونشن منعقد کیے جائیں گے تاکہ پارٹی پیغام عوام تک پہنچایا جا سکے۔اس میں مرکزی اور صوبہ بھر کی قیادت اور کارکنوں کو مدعو کریں گے،مرکزی رہنما ملک جمیل نے کہا کہ صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین کا پیغام ہر فورم پر پہنچائیں گے اور پارٹی کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔