بیجنگ :کروشیا کے سابق صدر ایوو یوسیپوویچ نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے موجودہ عالمی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو دوبارہ کسی ایک طاقت کی یکطرفہ بالادستی والے پرانے نظام کی طرف نہیں جانا چاہیے۔ کثیر قطبی نظام کا رجحان واضح طور پر سامنے آ چکا ہے اور آئندہ بھی اسی سمت میں پیش رفت جاری رہے گی۔چین کے کردار پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین نہ صرف ایک مساوی شراکت دار ہے بلکہ بعض شعبوں میں عالمی اقتصادی امور میں قائدانہ حیثیت بھی رکھتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یورپ چین کے بارے میں پائے جانے والے نام نہاد خدشات کو ختم کرے گا اور دونوں فریق اپنی اپنی صلاحیتوں کو یکجا کرتے ہوئے زیادہ مضبوط شراکت داری قائم کریں گے۔بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس نے تعاون کے لیے مؤثر راستہ فراہم کیا ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدام صرف اقتصادی میدان تک محدود نہیں بلکہ ثقافتی تبادلوں کو بھی فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ چار گلوبل انیشی ایٹوز کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ انیشی ایٹوز دور رس اثرات کے حامل ہوں گے اور عالمی سطح پر مثبت تبدیلیاں لائیں گے۔
Trending
- پہلے نصف سال میں چین میں سماجی لاجسٹکس کا مجموعی حجم 181 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا
- چین کا ترکیہ سے ڈبلیو ٹی او کے پینل فیصلے کا احترام کرتے ہوئے عملی اقدامات کا مطالبہ
- چین میں رواں سال 4 لاکھ 53 ہزار ایجادی پیٹنٹس کی منظوری
- سی پیک کے تحت پاکستانی آم کی چینی منڈی میں فروخت میں مسلسل اضافہ
- زائد پیداواری صلاحیت”: صرف چین کو ناپنے کا ایک سیاسی پیمانہ
- چین اور پیرو کے تعلقات لاطینی امریکی ممالک میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں، چینی عہدیدار
- چین اور ساؤ ٹومے و پرنسیپے کے تعلقات نے مثبت رفتار سے ترقی کی ہے، چینی صدر
- چین دنیا بھر کے امن پسند عوام کے ساتھ مل کر تاریخی انصاف کا دفاع جاری رکھے گا ، چینی وزارتِ خارجہ
- گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو نے عالمی ترقی کے فروغ کے لیے چینی دانش کو اجاگر کیا، چینی وزیر خارجہ
- چین کا نیو نیو ٹریو روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور اختراعی ادویات ، دنیا بھر میں مقبول ہو رہا ہے، رپورٹ