بیجنگ : اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے “دہشت گردی کے ابھرتے رجحانات” سے متعلق ایک سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی صورتحال میں بے یقینی اور نئی ٹیکنالوجیز کی تیز رفتار ترقی کے باعث دہشت گردی کے خطرات مزید پیچیدہ اور سنگین ہوتے جا رہے ہیں، اس لیے عالمی سطح پر انسدادِ دہشت گردی تعاون کو مضبوط بنانا پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو گیا ہے۔اتوار کے روز چینی میڈیا کے مطابق فو چھونگ نے زور دیا کہ عالمی برادری کو چار اہم پہلوؤں پر توجہ دینی چاہیے۔ پہلا، مشترکہ، جامع، تعاون پر مبنی اور پائیدار سلامتی کے تصور کو اپنانا۔ دوسرا، اقوام متحدہ کے انسدادِ دہشت گردی اداروں کے کردار کو مزید مؤثر بنانا۔ تیسرا، دہشت گردی کے خلاف صلاحیت سازی کو فروغ دینا۔ چوتھا، دہشت گردی کے بنیادی اسباب اور اس کے فروغ کے محرکات کا خاتمہ کرنا۔انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ عالمی انسدادِ دہشت گردی تعاون میں فعال کردار ادا کرتا رہا ہے۔ چین کی جانب سے پیش کردہ گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل گورننس انیسی ایٹو اس ضمن میں رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ چین نے چین ۔یو این پیس اینڈ ڈیولپمنٹ فنڈ کے ذریعے ساحل کے خطے میں انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کی حمایت کی ہے، افریقی ممالک کی صلاحیت بڑھانے میں مدد دی ہے اور وسطی ایشیائی ممالک کو ابتدائی انتباہی نظام مضبوط بنانے میں تعاون فراہم کیا ہے۔فو چھونگ نے مزید کہا کہ چین پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کوششوں کی مستقل حمایت جاری رکھے گا اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر دیرپا امن اور ہمہ گیر سلامتی کے قیام کے لیے تعاون کو مزید فروغ دے گا۔
Trending
- چین برکس تعاون کو مستحکم مستقبل کی جانب لے جائے گا، بین الاقوامی شخصیات
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ گئی
- رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
- ’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘، سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کو ایسا کیوں کہا؟
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل
- مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے حوالے سے چین کا کردار قابل تحسین ہے ، سابق وزیر اعظم اردن