اقوام متحدہ :اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے میری ٹائم سکیورٹی پر ایک اعلیٰ سطحی کھلا اجلاس منعقد کیا۔ منگل کے روز اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے سفیر فو چھونگ نے کہا کہ آبنائے ہرمز بین الاقوامی سامان اور توانائی کی تجارت کا ایک اہم راستہ ہے، اور اس خطے میں سلامتی، استحکام اور بحری آمدورفت کا تسلسل عالمی برادری کے مشترکہ مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ آبنائے میں رکاوٹ کی اصل وجہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف کی جانے والی غیر قانونی فوجی کارروائیاں ہیں۔فو چھونگ نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے عارضی فائر بندی کی آڑ میں فوجی تعیناتیوں میں اضافہ اور ناکہ بندی کی کارروائیاں خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ ہیں۔آبنائے میں بحری آمدورفت کی بحالی کا راستہ فوری طور پر ایک جامع اور دیرپا جنگ بندی کے حصول اور خلیج اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کی بحالی کے فروغ میں مضمر ہے۔ چین پاکستان اور دیگر ممالک کی طرف سے ثالثی کے کردار کو سراہتا ہے، متعلقہ فریقوں سے تنازعات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زور دیتا ہے، اور فائر بندی کو نقصان پہنچانے یا تصادم کو بڑھانے والے کسی بھی اقدام کی مخالفت کرتا ہے۔
Trending
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا
- لاہور: بلیک کاربن آلودگی میں فوسل فیول کا کردار دوگنا سے بھی زائد
- بھارت اور جاپان کے تاریخی ٹی ٹوئنٹی میچ کے تمام ٹکٹس فروخت
- فاطمہ ثناء شیخ نے صنفی تعصب پر آواز اٹھادی، خواتین کو خود جدوجہد کرنا ہوگی
- 7 ارب ڈالر توسیعی فنڈ فیسلٹی پروگرام؛ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات رواں ماہ ہونگے
- ڈنمارک کے ویزے کا جھانسہ؛ لاکھوں روپے لوٹنے والا انسانی اسمگلر گرفتار
- امام الحق اور محمد رضوان ڈومیسٹک کرکٹ کیلیے نا اہل قرار
- Hira Mani bold photoshoot sparks intense criticism on social media
- پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا آغاز، 70 درخواستیں موصول
- لاہور میں ہوا کی رفتار بڑھنے سے فضائی آلودگی میں کمی متوقع