اقوام متحدہ : اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو چھونگ نے مشرق وسطیٰ کے مسئلے پر سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی کھلے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں استحکام کی جلد بحالی کے لیے کوشش کریں۔بدھ کے روز انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی حالیہ کشیدہ صورتحال نے علاقائی استحکام کو بری طرح متاثر کیا ہے اور عالمی معیشت اور توانائی کی سلامتی کو متاثر کیا ہے۔ موجودہ حالات جنگ سے امن کی طرف منتقلی کے نازک مرحلے پر پہنچ چکے ہیں۔ چین نے تمام فریقوں سے امن کے مواقع سے فائدہ اٹھانے، زیادہ سے زیادہ تحمل اور انتہائی اخلاص کا مظاہرہ کرنے، سیاسی حل کی سمت پر غیرمتزلزل طور پر عمل کرنے، فائر بندی اور مذاکرات کی رفتار کو برقرار رکھنے اور مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں استحکام کی جلد بحالی کے لیے کوشش کرنے کا مطالبہ کیا۔ فو چھونگ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین ہمیشہ سے مشرق وسطیٰ کے مسئلے کا مرکز رہا ہے اور اسے کسی بھی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ اسرائیل کی طرف سے “دو ریاستی حل” کی مخالفت پر مبنی موجودہ مطالبات تشویشناک ہیں۔ مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کا “دو ریاستی حل” ہی واحد قابل عمل طریقہ ہے اور اس کی بنیاد کو کمزور کرنے والے یکطرفہ اقدامات کو مکمل طور پر مسترد کر دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چین “دو ریاستی حل” کے نفاذ کو فروغ دینے اور مسئلہ فلسطین کا جلد از جلد ایک جامع، منصفانہ اور دیرپا حل حاصل کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔
Trending
- پہلے نصف سال میں چین میں سماجی لاجسٹکس کا مجموعی حجم 181 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا
- چین کا ترکیہ سے ڈبلیو ٹی او کے پینل فیصلے کا احترام کرتے ہوئے عملی اقدامات کا مطالبہ
- چین میں رواں سال 4 لاکھ 53 ہزار ایجادی پیٹنٹس کی منظوری
- سی پیک کے تحت پاکستانی آم کی چینی منڈی میں فروخت میں مسلسل اضافہ
- زائد پیداواری صلاحیت”: صرف چین کو ناپنے کا ایک سیاسی پیمانہ
- چین اور پیرو کے تعلقات لاطینی امریکی ممالک میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں، چینی عہدیدار
- چین اور ساؤ ٹومے و پرنسیپے کے تعلقات نے مثبت رفتار سے ترقی کی ہے، چینی صدر
- چین دنیا بھر کے امن پسند عوام کے ساتھ مل کر تاریخی انصاف کا دفاع جاری رکھے گا ، چینی وزارتِ خارجہ
- گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو نے عالمی ترقی کے فروغ کے لیے چینی دانش کو اجاگر کیا، چینی وزیر خارجہ
- چین کا نیو نیو ٹریو روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور اختراعی ادویات ، دنیا بھر میں مقبول ہو رہا ہے، رپورٹ