بیجنگ : 2026 بیجنگ بین الاقوامی آٹو موٹیو نمائش میں 21 ممالک اور خطوں کی دو ہزار سے زائد سپلائی چین اور ٹیکنالوجی کمپنیوں نے شرکت کی، جس میں تمام زمروں، شعبوں اور سطحوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ 1,451 گاڑیوں کی نمائش کی گئی، جن میں 181 نئی لانچ شدہ گاڑیاں اور 71 کانسیپٹ ماڈلز شامل ہیں۔ چینی برانڈز نے 42 مرکزی ٹیکنالوجیز جاری کیں، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ چین آٹوموٹیو اختراع کے لیے ” کشش کا مرکز” اور عالمی آٹو موٹیو انڈسٹری کے لیے ایک “قوت کا مرکز” بن گیا ہے.تو اس کی وجہ کیا ہے؟ اس کی بنیادی وجہ چین کی منفرد “اسٹرکچرل اختراعی برتری” میں مضمر ہے، جس نے نہ صرف خام مال اور بنیادی اجزاء سے لے کر گاڑیوں کی تیاری تک ایک مکمل مربوط نظام تشکیل دیا ہے، بلکہ بیٹریوں، خودکار ڈرائیونگ اور اسمارٹ کیبن جیسی ٹیکنالوجیز میں نمایاں پیش رفت کے باعث عالمی آٹو موٹیو انڈسٹری کے لیے “جدت کا ذریعہ” بھی بن گیا ہے۔ برسوں کی انتھک کوششوں کے بعد، چین کی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت مسلسل 17 سالوں سے دنیا میں پہلے نمبر پر رہی ہے۔ اس سال کی پہلی سہ ماہی میں، چین کی گاڑیوں کی برآمدات میں سال بہ سال 56.7 فیصد کا اضافہ ہوا، جس میں سے نئی توانائی کی حامل گاڑیوں کی برآمدات میں سال بہ سال 120 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ چینی کار ساز ادارے “مصنوعات کی برآمد” سے “ایکو سسٹم کی برآمد” کی جانب بڑھ رہے ہیں اوربیرون ملک فیکٹریوں کی تعمیر، آر اینڈ ڈی مراکز اور جوائنٹ وینچرز کے قیام سمیت دیگر طریقوں سے اپنی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں، سپلائی چینز، اور یہاں تک کہ تکنیکی معیارات کو دنیا میں منتقل کر رہے ہیں اور یوں دنیا کی سبز تبدیلی کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم معاون بن رہے ہیں۔
Trending
- پہلے نصف سال میں چین میں سماجی لاجسٹکس کا مجموعی حجم 181 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا
- چین کا ترکیہ سے ڈبلیو ٹی او کے پینل فیصلے کا احترام کرتے ہوئے عملی اقدامات کا مطالبہ
- چین میں رواں سال 4 لاکھ 53 ہزار ایجادی پیٹنٹس کی منظوری
- سی پیک کے تحت پاکستانی آم کی چینی منڈی میں فروخت میں مسلسل اضافہ
- زائد پیداواری صلاحیت”: صرف چین کو ناپنے کا ایک سیاسی پیمانہ
- چین اور پیرو کے تعلقات لاطینی امریکی ممالک میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں، چینی عہدیدار
- چین اور ساؤ ٹومے و پرنسیپے کے تعلقات نے مثبت رفتار سے ترقی کی ہے، چینی صدر
- چین دنیا بھر کے امن پسند عوام کے ساتھ مل کر تاریخی انصاف کا دفاع جاری رکھے گا ، چینی وزارتِ خارجہ
- گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو نے عالمی ترقی کے فروغ کے لیے چینی دانش کو اجاگر کیا، چینی وزیر خارجہ
- چین کا نیو نیو ٹریو روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور اختراعی ادویات ، دنیا بھر میں مقبول ہو رہا ہے، رپورٹ