News Views Events
Apna Watan

دنیا پاکستان کے ساتھ جڑنا فخر سمجھتی ہے، سرحد پار صرف تنہائی اور بدنامی ہے،  عطا تارڑ

0


اسلام آباد:

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے  کہا ہے کہ دنیا پاکستان کے ساتھ جڑنا فخر سمجھتی ہے جب کہ سرحد کے اُس پار صرف تاریکی، تنہائی اور بدنامی ہے۔

معرکہ حق کی یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی دنیا میں عزت اور مقام ہے ۔ عالمی سطح پر لوگ پاکستان کے ساتھ خود کو منسلک کرنا فخر سمجھتے ہیں جب کہ سرحد کے اس پار تاریکی، تنہائی اور بدنامی ہے ۔ پاکستان نے اپنی پالیسیوں اور اقدامات سے عالمی سطح پر مثبت پہچان بنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے جے 10 اور فتح نے شائننگ کو راکھ میں ملا دیا۔ پہلگام واقعہ بھونڈے طریقے سے کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کاکول اکیڈمی میں اس واقعے کی آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی۔ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کے باوجود ہمسایہ ملک نے کبھی مذمت تک نہیں کی۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ  اے پی ایس اور جعفر ایکسپریس جیسے واقعات دنیا میں کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں ۔ پاکستان نے کلبھوشن کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ملک گانے یا فلمیں بنا کر جنگ نہیں جیت سکتا ۔ پاکستان نے عملی میدان میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جنگ میں ایک طیارہ مار گرایا اور پائلٹ کو گرفتار کیا، تاہم وہی پائلٹ واپس جا کر ایوارڈ لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کو فروغ دیتا ہے۔ کینیڈا میں بھی ایسے واقعات سامنے آئے ہیں۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی نئی نسل نے بھارتی میڈیا کو مؤثر جواب دیا۔ پاکستان نے بھارتی یوٹیوب چینلز بند نہیں کیے۔ پاکستان نے جنگ کے دوران ان کے 8 طیارے مار گرائے ۔ ائیر چیف نے بہترین حکمت عملی اپنائی جبکہ بھارتی افواج 4 دن کی بڑھکوں کے بعد 4 گھنٹوں میں پسپا ہو گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی میڈیا نے بھی اس جنگ میں انتہائی سنجیدہ کردار ادا کیا   اور بیانیے کی جنگ میں کامیابی حاصل کی۔ ہمارا مستقبل روشن ہے ۔ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے ہمیں مزاحیہ کانٹینٹ فراہم کیا۔ بھارتی میڈیا نے ہمارے لاہور اور اسلام آباد کی بندرگاہیں تباہ کردی، ہم نے اپنے ملی نغمے بھارتی یوٹیوب چینل پر چلا دیے۔ 1965 کی جنگ میں میڈم نور جہاں نے اپنے ملی نغموں سے افواج پاکستان کا لہو گرمایا تھا۔ اس مرتبہ ہمارے جین زی کی سوشل میڈیا اسٹریٹیجی کامیاب رہی۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.