بیجنگ : کوسٹا ریکا کی حکومت کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور قومی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے ایڈمنسٹریٹر چھن شیاؤ ڈونگ نے دارالحکومت سان ہوزے کے نیشنل اسٹیڈیم میں کوسٹا ریکا کی صدارتی اقتدار منتقلی کی تقریب میں شرکت کی۔ صدر فرنانڈیز نے خصوصی ایلچی چھن شیاؤ ڈونگ کے ساتھ دو طرفہ ملاقات بھی کی۔چھن شیاؤ ڈونگ نے صدر فرنانڈیز کو صدر شی جن پھنگ کے خلوص بھرے سلام اور نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا، اور کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے تقریباً 19 برسوں کے دوران چین-کوسٹا ریکا تعلقات نے نمایاں ترقی کی ہے، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو حقیقی فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی حکومت ہمیشہ سے چین-کوسٹا ریکا تعلقات کو اسٹریٹجک اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھتی ہے اور چین دونوں ممالک کے درمیان مسلسل، صحت مند اور مستحکم تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔صدر فرنانڈیز نے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے اقتدار منتقلی کی تقریب میں خصوصی ایلچی بھیجنے پر شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی کومزید گہرا کرنے اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔
Trending
- قرض پروگرام کی اگلی قسط، آئی ایم ایف مشن پاکستان پہنچ گیا
- ملکی ایئرپورٹس پر مسافروں کو ناقص سہولیات کی فراہمی پر ایئرلائنز کیخلاف ایکشن
- وسط مدتی انتخابات کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ ممکن ہے، امریکی صدر
- شنگھائی میں 48ویں ورلڈ سکلز مقابلے کا آغاز
- بیجنگ ثقافتی فورم 2026 کا افتتاح
- چین امریکہ تعلقات کو آگے بڑھانے کا عملی راستہ تعمیری تزویراتی استحکام ہے ، چینی میڈیا
- چین میں اعلیٰ تعلیم یافتہ آبادی 270 ملین تک پہنچ گئی، چینی وزارت تعلیم
- چین کی بیرونی براہِ راست سرمایہ کاری میں 11.1 فیصد کا اضافہ
- مارک ووڈ کا 36 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- کترینہ کیف پر نامناسب تبصرہ؛ سلمان خان کے آڑے ہاتھوں لینے پر آر جے نے معافی مانگ لی