بیجنگ : زندگی کے عام معمولات میں والدہ کی گہری محبت پوشیدہ ہے۔جنوری 1969 میں، جب شی جن پھنگ کی عمر ابھی سولہ برس بھی مکمل نہیں ہوئی تھی، وہ اپنا سامان اٹھا کر ایک پڑھے لکھے نوجوان کے طور پر کام کرنے کے لیے صوبہ شانشی کے علاقے لیانگ جیا حہ گئے ۔ اس موقع پر ان کی والدہ چھی شین نے اپنے ہاتھوں سے ان کے لیے ایک چھوٹا سا سلائی کا تھیلا تیار کیا، جس پر تین الفاظ کڑھے گئے تھے: “ماں کا دل”۔لیانگ جیا حہ کے سات برسوں میں یہ چھوٹا سا تھیلا ہمیشہ شی جن پھنگ کے ساتھ رہا اور ان کی ترقی کا گواہ بنتا رہا۔ ان برسوں میں شی جن پھنگ اور ان کی والدہ کے درمیان ملاقاتیں بہت کم ہو پاتیں،اور ان کے لیے اس زمانے میں ملنا آسان بھی نہیں تھا۔ ہزاروں میل کی دوری کے باوجود “ماں کا دل” ہمیشہ شی جن پھنگ کے ساتھ رہا۔چھی شین صرف ایک شفیق ماں ہی نہیں بلکہ جنگی حالات میں آزمودہ ایک انقلابی سپاہی بھی تھیں۔ انہوں نے کئی سالوں تک صوبہ شانشی، صوبہ گانسو اور ننگ شیا کے سرحدی علاقے میں بنیادی سطح پر کام کیا تھا اورانہیں عوام سے گہری محبت تھی۔ شی جن پھنگ اپنی والدہ کے قول و فعل سے بہت متاثر تھے۔ایک اچھی روایت کے حامل خاندان میں پرورش پانے والے شی جن پھنگ نے ہمیشہ عوام کو اپنے دل میں اعلیٰ ترین مقام پر رکھا ہے۔کئی دہائیوں سے، وہ اس اصول پر کاربند رہے ہیں کہ “عوام کی خدمت کرنا سب سے بڑی سیاسی کامیابی ہے. اُن کے نزدیک جس طرح انسان اپنے والدین سے محبت کرتا ہے، اسی طرح عوام سے محبت کرنی چاہیے، ان کے مفادات کے لیے کام کرنا چاہیے اور انہیں بہتر زندگی کی طرف لے جانا چاہیے۔صدارت کے منصب پر فائز ہونے کے بعد بھی چھی شین اکثر شی جن پھنگ کو خطوط لکھتی رہیں، جن میں وہ انہیں یاد دلاتیں کہ” بلند منصب پر زیادہ ذمہ داریاں ہوتی ہیں” اور ہمیشہ خود پر سختی سے قابو رکھنے کی نصیحت کرتیں۔ ماں کی گہری محبت صرف اُس چھوٹے سے سلائی کے تھیلے میں ہی نہیں بلکہ دور رہتے ہوئے بھی جاری رہنے والی فکرمندی میں بھی جھلکتی ہے۔
Trending
- کراچی: ڈکیتی کے دوران شہری کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، 3 لاکھ روپے اور پستول برآمد
- ایشین گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی
- کترینہ کیف کی والدہ گاؤں میں مشکل زندگی گزارنے پر کیوں مجبور؟ وجہ جانیے
- قرض پروگرام کی اگلی قسط، آئی ایم ایف مشن پاکستان پہنچ گیا
- ملکی ایئرپورٹس پر مسافروں کو ناقص سہولیات کی فراہمی پر ایئرلائنز کیخلاف ایکشن
- وسط مدتی انتخابات کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ ممکن ہے، امریکی صدر
- شنگھائی میں 48ویں ورلڈ سکلز مقابلے کا آغاز
- بیجنگ ثقافتی فورم 2026 کا افتتاح
- چین امریکہ تعلقات کو آگے بڑھانے کا عملی راستہ تعمیری تزویراتی استحکام ہے ، چینی میڈیا
- چین میں اعلیٰ تعلیم یافتہ آبادی 270 ملین تک پہنچ گئی، چینی وزارت تعلیم