بیجنگ :اس سال یوم مئی کی تعطیلات کے دوران، چین کے صوبہ حوبے کے شہر ووہان کے لی یوان میٹرو اسٹیشن پر “بغیر نگرانی سامان کی دیوار” سوشل میڈیا پر خاصی مقبول ہو گئی۔ سیاح اپنے سفری بیگ اور سوٹ کیس اسٹیشن ہال کی دیوار کے ساتھ ترتیب سے رکھ کر بے فکری کے ساتھ گھومنے نکل جاتے تھے۔ مختلف رنگوں اور اقسام کے سوٹ کیسز سے بنی یہ “دیوار” بغیر کسی نگرانی کے بھی مکمل نظم و ضبط کا منظر پیش کر رہی تھی۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے بھی سوشل میڈیا پر اس منظر کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے “محفوظ اور بے فکر” کے الفاظ تحریر کیے، جس نے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کی خوب توجہ حاصل کی۔ درحقیقت، سوشل میڈیا پرذرا سی سرچ کریں تو پتہ چلتا ہے کہ “بغیر نگرانی سامان کی دیواریں” یا بغیر نگرانی سامان رکھنے کے مقامات نہ صرف ووہان شہر میں پائے جاتے ہیں بلکہ چھانگ شا، فوشان، نان جنگ اور فو چو سمیت چین کے دیگر شہروں میں بھی موجود ہیں۔ تحفظ کا یہ احساس صرف سفری بیگز کے بارے میں نہیں ہے بلکہ یہ جامع “چینی طرز کی سلامتی” پر ہر ایک کے اعتماد اور فخرکا مظہر بھی ہے۔ ایک جانب سیاح خود نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے سامان باقاعدگی سے رکھتے ہیں، راستے بند نہیں کرتے اور حتیٰ کہ آگ بجھانے کے آلات کے قریب بھی سامان رکھنے سے گریز کرتے ہیں، جبکہ دوسری جانب پولیس اہلکار اور میٹرو عملہ مسلسل گشت اور نگرانی کے ذریعے شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔ بغیرنگرانی کے سامان کی دیوار کے پیچھے طویل عرصے سے قائم سماجی تحفظ کی بنیاد ہے جو لوگوں کو ذہنی سکون فراہم کرتی ہے۔ دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین بھلے ہی چینی حروف کو نہ سمجھیں، مگر وہ چین کی اس حقیقی، زندہ اور پرامن تصویر کو ضرور محسوس کر سکتے ہیں۔
Trending
- ہم چاہتے ہیں کہ امریکہ اور چین کے درمیان اسٹریٹجک استحکام برقرار رہے، صدر امریکہ-چین بزنس کونسل
- چینی صدر اور ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں چائے کی نشست
- چینی صدرکی قیادت میں چین نے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں، ایلون مسک
- کاروبار کا ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 266 پوائنٹس کا اضافہ
- چین اور امریکہ باہمی تعلقات کے لیے درست راستہ تلاش کر سکتے ہیں،چینی صدر
- چینی صدر سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ گئے، ہوائی اڈے پر ٹرمپ نے استقبال کیا
- چینی صدر سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ گئے، ہوائی اڈے پر ٹرمپ نے غیر معمولی استقبال کیا
- ایشین گیمز، پاکستان مکسڈ ڈبلز اسکواش ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
- شاعری میں تصویر والی چینی رومانویت، چینی گلوگاروں کی جانب سے گیت پہاڑی رہائش میں موسم خزاں کی شام پیش کیا گیا
- روبوٹ کے ہمراہ مڈ آٹم فیسٹیول میں چاند کا دورہ