بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر تاجکستان کے صدر امام علی رحمان 11 مئی کی سہ پہر چین کے چار روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچے۔ حالیہ دور میں چین اور تاجکستان کے تعلقات تاریخ کی بہترین سطح پر ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد نئی بلندی تک پہنچ چکا ہے، باہمی تجارت میں ترقی کا رجحان برقرار ہے، بین الاقوامی تعاون میں وافر ثمرات برآمد ہوئے ہیں، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی مضبوط ہوتی جا رہی ہے، اور یوں چین اور تاجکستان صحیح معنوں میں جامع اسٹریٹجک شراکت دار بن گئے ہیں۔ تاجکستان کے صدر امام علی رحمان 22 مرتبہ چین کا دورہ کر چکے ہیں۔ گزشتہ سال اگست کے آخر سے ستمبر کے اوائل تک وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے تھیان جن سربراہ اجلاس اور جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لئے چین تشریف لائے تھے۔
Trending
- اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں 825 پوائنٹس کی کمی
- ایشین گیمز 2026، بارش نے پاکستان کو کوارٹر فائنل کھیلے بغیر سیمی فائنل میں پہنچا دیا
- سیلاب آیا نہیں محکمہ آبپاشی سندھ نے 77 کروڑ روپے روکنے پر خرچ کر ڈالے
- ویرات کوہلی نے ایک ہی میچ میں سچن ٹنڈولکر کے دو ریکارڈز توڑ دیے
- میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کا فیصلہ نہ ہو سکا
- پاکستان ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں غیر ملکی کنسلٹنٹس کی شمولیت کا امکان
- عینا آصف 18 برس کی ہو گئیں، سالگرہ کی خوبصورت تصاویر دیکھیں
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کم ہوگئی
- جناح ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش
- فٹبالر کے ٹخنوں تک لمبے بال مخالف کھلاڑیوں کیلیے مصیبت بن گئے