بیجنگ :جاپان کی سانائے تاکائیچی انتظامیہ کی جانب سے آئینی ترامیم کو آگے بڑھانے کے اعلان کے بعد، اسے جاپانی معاشرے کے تمام شعبوں کی طرف سے شدید مخالفت کا سامنا ہے، یہاں تک کہ کئی دہائیوں بعد سب سے بڑے جنگ مخالف احتجاجی مظاہرے بھی سامنے آئے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ تاریخ ایک آئینہ ہے۔ بیسویں صدی کے پہلے نصف میں جاپانی عوام نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ کس طرح ان کا ملک بتدریج عسکریت پسندی کی جانب بڑھتا گیا، جنگی مشین میں تبدیل ہوا، اور جنگ کے تباہ کن نتائج بھگتے۔ وہ جاپانی حکومت کے دوبارہ کبھی جنگ نہ کرنے کے وعدے کی اہمیت کو سب سے زیادہ سمجھتے ہیں۔ اب، سانائے تاکائیچی انتظامیہ امن پسندی کو ترک کرکے “پرامن قوم” کے اس اتفاق رائے کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ، جس پر جاپانی عوام کئی نسلوں سے قائم ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ جاپان میں کئی دہائیوں بعد سب سے بڑے جنگ مخالف مظاہرے اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ اس حوالےسے باشعور ہو رہے ہیں کہ عسکریت پسندی کی طرف لوٹنا ایک بند راستہ ہے۔ دنیا کے تمام امن پسند ممالک اورخود جاپانی عوام کو جاپان کی “نئی قسم کی عسکریت پسندی” کے سر اٹھانے اور اسےسنگین خطرہ بننے سے روکنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔
ٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌ*********************
Trending
- چینی صدر کی ٹرمپ کی جانب سے منعقدہ سرکاری عشائیے میں شرکت
- چینی صدر کا چین۔امریکہ تعلقات کی نئی سوچ کو عملی جامہ پہنانے پر زور
- چین اور امریکہ کے سربراہانِ مملکت کی ملاقات پر پوری دنیا کی نظریں ہیں، چینی میڈیا
- اے آئی سے متعلق اصطلاحات کے معاملے میں چین امریکہ کے مؤقف کا احترام کرتا ہے ، چینی وزارت خارجہ
- امریکہ نے چینی صدر کی اعلیٰ ترین سطح کی میزبانی کی، چینی وزیر خارجہ
- ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2100 روپے کم ہوگیا
- بے قابو اے آئی ایجنٹس نے امریکی سرکاری ویب سائٹس پر حملے شروع کر دیے
- وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی و عالمی امن پر گفتگو
- جنوبی افریقا کی پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار فتح
- وزیراعظم کی پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات، امن و ترقی کیلیے تعاون جاری رکھنے کا عزم
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔