News Views Events
Apna Watan

پنجاب حکومت کا معرکہ حق اور حب الوطنی پر فلمیں بنانے کا فیصلہ

0

پنجاب حکومت نے صوبے کے تعلیمی نصاب میں معرکہ حق کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیرِ صدارت انفارمیشن اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری انفارمیشن طاہر رضا ہمدانی سمیت دیگر اہم نمائندگان نے شرکت کی۔

انفارمیشن اسٹیئرنگ کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا کہ فلم فنڈ کے تحت "معرکہ حق” اور قومی یکجہتی پر مبنی فلمیں بنائی جائیں گی جبکہ الحمرا آرٹس کونسل کے تحت شہید لیاقت پر ڈرامہ بھی بنایا جائے گا۔

اجلاس میں قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے تعلیمی اداروں کے دورے جاری رکھنے کی استدعا بھی کی۔

تعلیمی نصاب میں حب الوطنی اور معرکہ حق کے مضامین کو شامل کیا جائے گا۔ اجلاس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ نجی تعلیمی اداروں میں معرکہ حق کے ایسے پروگرام نہیں ہوئے جیسے سرکاری اداروں میں ہوئے، نجی اسکولوں میں بھی ایسے پروگرام کے نفاذ کی ہدایت جاری کردی گئی۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.