News Views Events
Apna Watan

"تائیوان کی علیحدگی” کا راستہ بند گلی کی جانب لے جاتا ہے، چینی وزارتِ دفاع

0

 

بیجنگ :چینی وزارت دفاع کی جانب سے یومیہ پریس کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں وزارت دفاع کے ترجمان، کرنل جیانگ بین نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔ ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے دورے کے دوران ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ ” تائیوان کی علیحدگی” نہیں چاہتے اور امریکہ کا تائیوان کے لیے 9500 میل دور جا کر جنگ لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ دوسری جانب لائی چھنگ دےنے دعوٰی کیا ہے کہ تائیوان کو کبھی بھی سودے بازی کی چپ کے طور پر استعمال نہیں کیا جائے گا، اور یہ کہ "تائیوان کی علیحدگی” کا مسئلہ ہے ہی نہیں ۔ اس حوالے سے آپ کا کیا تبصرہ ہے؟ اس سوال کے جواب میں ترجمان کرنل جیانگ بین نے کہا کہ "تائیوان کی علیحدگی” اور آبنائے تائیوان میں امن ایک دوسرے کے متضاد ہیں، اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کا تحفظ کرنا چین اور امریکہ کے درمیان سب سے بڑا مشترکہ عنصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائی چھنگ دے ماضی میں کھلے عام خود کو "تائیوان کی علیحدگی” کا حامی قرار دے چکے ہیں، لیکن اب وہ منافقانہ انداز میں یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ "”تائیوان کی علیحدگی ” کا مسئلہ ہے ہی نہیں ۔” یہ دراصل اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ "تائیوان کی علیحدگی” کی کوششیں بند گلی میں داخل ہو چکی ہیں، اور "تائیوان کی علیحدگی” کے حامیوں کا "امریکہ پر بھروسہ کر کے اپنی کوششوں میں کامیاب ہونے کا خواب بالآ خر ٹوٹ جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.