News Views Events
Apna Watan

بین الاقوامی صورتحال پیچیدہ اور غیر یقینی ہے، چینی صدر

چین اور امریکہ کے درمیان مشترکہ مفادات اختلافات سے زیادہ ہیں، شی کی امریکی ہم منصب سے گفتگو

0

بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطابق شی جن پھنگ نے کہا کہ موجودہ صدی کے بڑے تغیرات تیزی سے رونما ہو رہے ہیں ، بین الاقوامی صورتحال پیچیدہ اور غیر یقینی ہے، دنیا ایک نئے دوراہے پر ہے، تو کیا چین اور امریکہ”تھیوسڈیڈیز کے جال”سے بچ سکتے ہیں اور بڑی طاقتوں کے تعلقات کا نیا ماڈل قائم کر سکتے ہیں؟ کیا دونوں عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں اور دنیا میں مزید استحکام لانے میں کردار ادا کر سکتے ہیں؟ کیا دونوں ممالک اپنے عوام کی فلاح و بہبود اور انسانیت کے مستقبل پر توجہ دے کر دوطرفہ تعلقات کا روشن مستقبل قائم کر سکتے ہیں؟ یہ ایک تاریخی ، عالمی ، اور عوامی سوال ہے، اور یہ اس دور کا وہ جواب ہے جو بڑی طاقتوں کے رہنماؤں کو مشترکہ طور پر لکھنا چاہئے۔شی جن پھنگ نے زور دیا کہ چین اور امریکہ کے درمیان مشترکہ مفادات اختلافات سے زیادہ ہیں، دونوں ممالک کی کامیابی ایک دوسرے کے لیے مواقع ہیں، اور چین-امریکہ تعلقات کا استحکام دنیا کے لیے فائدہ مند ہے۔ دونوں کو حریف کے بجائے شراکت دار بننا چاہیے، ایک دوسرے کی کامیابی میں شریک ہو کر مشترکہ خوشحالی حاصل کرنی چاہیے، اور ایک نئے دور میں بڑی طاقتوں کے درست تعلقات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ صدر شی نے کہا کہ وہ منتظر ہیں کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ دونوں ممالک اور دنیا کے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کریں اور چین-امریکہ تعلقات کی اس "جائنٹ شپ ” کو درست سمت میں لے جائیں ، تاکہ 2026 چین-امریکہ تعلقات کے لئے ایک تاریخی اور علامتی سال بنے۔ملاقات سے قبل ، بیجنگ کے عظیم عوامی ہال کے مشرقی دروازے کے سامنے امریکی صدرکے لیے استقبا لیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.