بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خصوصی طیارے سے بیجنگ پہنچ کر چین کا سرکاری دورہ شروع کیا۔جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطابق عالمی شخصیات کا کہنا ہے کہ چین اور امریکہ کے تعلقات دنیا میں امن اور خوشحالی کے لیے بہت اہم ہیں، اور توقع کی جا رہی ہے کہ سربراہان کی سفارتکاری چین-امریکہ تعلقات کو مستحکم طور پر آگے بڑھانے میں رہنمائی کرے گی اور دنیا کو فائدہ پہنچائے گی۔سابق امریکی سفارت کار اور ورلڈ فوڈ ایوارڈ فاؤنڈیشن کے اعزازی چیئرمین کینتھ کوئین کا کہنا ہے کہ چین-امریکہ تعلقات نہ صرف دونوں ممالک کے لیے اہم ہیں بلکہ دنیا کے لیے بھی بہت معنی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں بہت سی فوری حقیقی ضروریات ہیں جو امریکہ اور چین کو ایک ہی جانب آگے بڑھنے کی تحریک دیتی ہیں، اور امید ہے کہ دونوں ملکوں کے سربراہان کی ملاقات دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے مزید حکمت عملی کے مواقع پیدا کرے گی۔سویڈن کے ‘بیلٹ اینڈ روڈ’ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ اسٹیفن بُرولر کا ماننا ہے کہ صدر شی جن پھنگ کا پیش کردہ ‘بیلٹ اینڈ روڈ’ منصوبہ اور انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کا تصور، عالمگیر خوشحالی اور شمولیت پر مبنی عالمی ترقی کے فروغ کے لیے وقف ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ چین-امریکہ سربراہان کی یہ ملاقات نہ صرف دوطرفہ تعلقات کو فروغ دے گی بلکہ دنیا میں امن اور خوشحالی کے لیے مثبت توانائی بھی فراہم کرے گی۔
Trending
- گڈز ٹرانسپورٹرز کے لیے موٹرویز کھولی جائیں، ایسوسی ایشن کا مطالبہ
- گزشتہ ایک سال کے دوران خیبر پختونخوا میں بدانتظامی پر وائٹ پیپر
- بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا اوپن اے آئی کے ساتھ نئی شراکت داری کا اعلان
- مقابلہ حسن جیتنے والی بھارتی انفلوئنسر کی پراسرار موت، تحقیقات جاری
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چوتھے اقتصادی جائزے پر مذاکرات جاری
- کوئٹہ، قلات، مستونگ اور نوشکی میں موسم نے کروٹ بدل لی، گرمی رخصت، خزاں کی آمد
- سابق انگلش آل راؤنڈر 91 برس کی عمر میں چل بسے
- اکشے کھنہ نے ممبئی کے مالابار ہل میں تقریباً ایک ارب کا گھر خرید لیا
- سونے کی قیمت میں 12ہزار روپے سے زائد کی بڑی کمی
- پاکستان کی آئی ٹی برآمدات سالانہ 20 فیصد ترقی کر رہی ہے، وفاقی وزیر