اسپیشل اولمپکس پاکستان: نیشنل گیمز میں 10 گولڈ میڈلز کا فیصلہ
اسپیشل اولمپکس پاکستان کے زیر اہتمام نیشنل گیمز میں 10 گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوگیا۔
پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری تین روزہ ایونٹ کا رنگارنگ افتتاح اسپیشل اولمپکس پاکستان (ایس او پی) کی چیف ایگزیکٹو رونق لاکھانی نے کیا جبکہ ایس او پی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن فرخ عباس، اولمپین صدف صدیقی، فیڈرل ریجن کے سابق سربراہ محفوظ الہی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھی۔
ایونٹ کے 400 میٹر دوڑ میں کے پی کے باسط علی نے 1.01منٹ کیساتھ گولڈ میڈل جیتا جبکہ پنجاب کے محمد عادل سلور، فیڈرل کے محمد واصف برونز میڈل جیتنے میں کامیاب رہے۔
400 میٹر وویمنز کیٹگری میں سندھ کی سعدیہ جنید نے 1.55منٹ کیساتھ پہلی، تبسم نے 1.59منٹ کیساتھ دوسری، حاجرہ منیر نے 2.01منٹ کیساتھ تیسری پوزیشن لی۔
ایف ٹو وویمنز 100 میٹر ریس میں سندھ کی سائرہ اکرم نے 20 سیکنڈ کیساتھ پہلی، سندھ کی ایمان نیاز نے 20.37 سیکنڈ کیساتھ دوسری، پنجاب کی سحر صفدر نے 20.45سیکنڈ کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
بی پلس 100 میٹر ریس میں پنجاب کے عادل خان نے 13.98سیکنڈ کیساتھ گولڈ،پنجاب کے طیب ولید نے 14.23 سیکنڈ کیساتھ چاندی،کے پی کے حماد ظہور نے 14.35سیکنڈ کیساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔
منی جیولن تھرو میں فیڈرل کی علشبہ کریم اورامریش کریم نے پہلی اور دوسری جبکہ پنجاب کی سحر صفدر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
مردوں کی لانگ جمپ میں سندھ کے آصف علی 2.84میٹر جمپ کیساتھ پہلی، پنجاب کے محبوب رسول نے 2.75میٹر کیساتھ دوسری جبکہ محمد احمد نے 2.74میٹر کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پی این پی