روانگی سے قبل امریکی عملے نے چینی حکام کی دی گئی ہر چیز وہیں پھینک دی
واشنگٹن (پی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ چین کے دورے پر جانے والے امریکی عملے نے وہاں سے روانگی سے پہلے چینی حکام کی جانب سے دی گئی
ہر چیز وہیں پھینک دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے دورے کے دوران امریکی صدر نے چین کے صدر شی جن پنگ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں کیں۔امریکی وفد میں موجود صحافی ایمیلی گڈین نے چین سے روانگی کے وقت اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ ایئر فورس ون میں سوار ہونے سے پہلے امریکی عملے نے چینی حکام کی دی ہوئی ہر چیز جیسے شناختی کارڈز، عارضی برنر فونز وغیرہ سب جمع کر کے وہیں سیڑھیوں کے نیچے موجود ایک ڈبے میں پھینک دیے۔انہوں نے لکھا کہ چین کی جانب سے دی گئی کسی بھی چیز کو طیارے میں لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
پی این پی
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.