بیجنگ : چین کی وزارت انصاف نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ وزارت انصاف اور وزارت تجارت سمیت متعلقہ اداروں کی مشترکہ تحقیقات کے بعد یہ قرار دیا گیا ہے کہ یورپی یونین نے اپنے “غیر ملکی سبسڈی ضابطے” کے تحت “نوکٹیک کمپنی لمیٹڈ” سے متعلق تحقیقات میں چینی اداروں کے خلاف جو سرحد پار تفتیشی اقدامات اختیار کیے، وہ نامناسب بیرونی دائرہ اختیار کے زمرے میں آتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی تنظیم یا فرد اس نامناسب بیرونی دائرہ اختیار کے اقدام پر عمل درآمد یا اس میں معاونت نہیں کرے گا۔چینی وزارتِ انصاف کے ترجمان نے کہا کہ چین کسی بھی ملک یا خطے کی جانب سے چینی شہریوں اور کمپنیوں پر بلاجواز “لانگ آرم دائرہ اختیار” کے نفاذ کو ہرگز قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے یورپی فریق پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر اپنی غلط روش درست کرے اور چین۔یورپ تعاون کے لیے منصفانہ، شفاف اور قابلِ پیش گوئی کاروباری ماحول فراہم کرے۔ ترجمان کے مطابق اگر یورپی فریق نے حدود سے تجاوز کا سلسلہ جاری رکھا تو چین قانون کے مطابق سخت جوابی اقدامات کرے گا۔
Trending
- قانون کی حکمرانی سے خوبصورت چین کی تعمیر
- چین کا موسمِ گرما میں فلموں کا باکس آفس 9.6 ارب یوان سے متجاوز
- جاپانی سیاست دانوں کے اقدامات تاریخی انصاف کی کھلی توہین ہیں، چینی وزارتِ دفاع
- روس نے پوٹن کے اتوروپ جزیرے کے دورے پر جاپان کے احتجاج کو مسترد کر دیا
- جاپان کے “نئے عسکریت پسند رجحان” کی واپسی کو مضبوطی سے روکنا ضروری ، چینی میڈیا
- بنگلادیش کے کامیاب ترین بلے باز نے آسٹریلیا میں پہلا ٹیسٹ کھیل کر ریکارڈ قائم کردیا
- چینی صدر کے اہم مضمون کی چھیوشی میگزین میں اشاعت
- سونے کی قیمت میں دوسرے روز مزید کمی
- ایلون مسک اور ان کی والدہ کا سب کو چین جانے کا مشورہ
- لائف سائنسز میں چین کے سرکردہ بین الاقوامی علمی جریدے “ویٹا” کا پہلا مطبوعہ شمارہ جاری